سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)

یہ 5 جولائی 2017 کا تاریخ ساز دن تھا شاید یہ سب کرنے والے اس بات سے قطعی بے خبر تھے کہ ان کو حسد کی آگ میں جلانے کے فیصلے آسمانوں میں ہو چکے مگر وہ اپنی چال چلنے کو ہی معتبر اور حتمی چال سمجھ رہے تھے وہ جس بیٹی کو باپ کی کمزوری جان کر رسوائیوں کے اندھے کنووں میں دھکیلنا چاھتے تھے ان کی چالوں کو یک لخت الٹا کر کے شہرت اور عزت کا وہ مقام حاصل کر گئی کہ جس کا گمان ان پست زہنیت نے سوچا بھی نا ہوگا اور اس جلتی پر تیل ڈالا لیڈیز ایس پی ارسلہ سلیم صاحبہ نے جس نے اس بیٹی کو سلیوٹ مار ان بڑے بڑے تیس مار خاں سمجھے جانے والوں سپوتوں کے قدموں سے زمین کھسکا دی
جی میں بات کر رہا ہوں مریم نواز صاحبہ کی جے آئی ٹی میں پہلی پیشی کی شاید کے اس سب کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے میاں صاحب کو کمزور کرنے کے لئیے اس ہتھیار کا استعمال کیا مگر "اپنے دام میں آپ آیا صیاد " والا معاملہ ہوگیا اس پیشی کے بعد کی جانے والی میڈیا ٹاک میں بولنے والی یہ مریم نواز اس قدر خود اعتمادی سے بولی کے جو اپنے تئیں تماشہ دیکھنے اکٹھے ہوئے خود تماشہ بن گئے اس روز سے گونجنے والی آواز ہر دم ہر لمحہ طاقتور ہوتی گئی پھر قدرت کو جو منظور ہو اس کے آگے بندھ کہاں باندھے جا سکتے ہیں میاں صاحب کی عدالتی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کلثوم نوازصاحبہ (مرحومہ) کو بطور امیدوار لانے کا فیصلہ ہوا ان کےکاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد ان کی بیماری کی وجہ سے پھر قدرت نے مریم صاحبہ کو میدان میں اتارا یہ وہ موقع تھا جس کے زریعے انہوں نے خود کو نوازشریف کا حقیقی جان نشین ثابت کیا اوراپنے بہادر اور دلیر لہجے سے نا صرف حاسدین کی نیندیں حرام کیں بلکہ محبین کے دل میں گھر کرتیں چلی گئیں یہ بھی سچ ہے جہاں چاھنے والوں کے تانتے بندھ گئے وہاں دشمن بھی پیدا ہوتے چلے گئے مگر وہ ایک لمحہ کے لئیے گھبرائے اور خوفزدہ ہوئے بغیر آگے سے آگے نکلتی چلی گئی
اس سفر میں جہاں حریف کے دل میں بغض انتہا کو پہنچی وہاں چند حلیف بھی اس بڑھتی ہوئی شہرت سے خائف نظر آئے اور اپنے تیروں اور اپنی زبانوں سے منظر کو زہر آلود کرتے نظر آئے مگر عرض کر چکا کہ جب کسی کو عطا کرنےکا فیصلہ آسمانوں پہ ہو چکا ہو تو پھر ہم سے زمین کےکیڑے اس کو کہاں روک پاتے ہیں ویسے بھی تقدیر اور قدرت والا بہادروں کو عطا کرتا ہے بزدل اس اصل سے بے بہرہ رہتے ہیں جو پوشیدہ ہو
اپنوں میں سے حسد کرنے والے آپ نے ضرور دیکھیں ہونگے چند دن پہلے پریس کانفرنس کرنے تشریف فرما تھے سنا ہے میڈیا نے منہ تک نا لگایا ۔ یاد رکھئیے حسد اور منفی سوچ والا انسان جیت نہیں سکتا اور جیت بھی جائے تو سکون اور اطمنان اس کا مقدر نہیں ہو سکتا ۔ او جو اس حسد اور بغض کو دل سے نکال باہر کرے اللہ اس کی نیت کو پھل ضرور لگاتا ہے شاھد خاقان عباسی کی مثال لیجیئے شاید وہ پہلا شخص تھا جس نے مریم صاحبہ کی شہرت اور کوبکو پھیلنے والی خوشبو کو پہچانا اور خوش اسلوبی سے اس کا اعتراف بھی کیا ۔۔
مجھے آج کے دن یہ اعتراف کرنے کو کچھ بھی انکار ممکن نہیں کہ مریم نواز صاحبہ نے بہت دلیرانہ انداز میں سیاست میں دخل کیا اور سچ تو یہ ہے کہ ایک ڈوبتی اور ڈگمگاتی حوصلہ شکن پارٹی کو ایک مضبوط سہارا دیا اور عوام کی طاقت جو پارٹی کے پاس موجود تو تھی مگر اس کا اظہار نا ہو پا رہا تھا وہ کر دکھایا جس سے منصوبہ ساز اور حاسدین کی شمع بجھنے کو ہے انشاءاللہ
میں جلد کسی سے متاثر نہیں ہوتا مگر بیگم کلثوم نواز کی جیت پہ جو وکٹری اسپیچ مریم صاحبہ نے فرمائی وہ اسپیچ سن کے پہلی بار مجھے لگا کہ یہ ہے وہ قیادت جس کی ضرورت اس وقت پاکستان کے معروضی حالات کو ہے دعوی تو نہیں مگر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہی وہ تقریر تھی جس کے بعد دشمنان کی نیندیں بلکل حرام ہو گئیں ہوں گی اور سچ بتاوں تویہ بھی سوچتا ہوں کہ
"سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی"
اور آج مورخہ 7 مئی 2019 کی اس ریلی نے اس بات پر مہر ثبت کر دی کہ مریم نواز صاحبہ کی شکل میں مسلم لیگ ن کو نا صرف ایک بہادر اور نڈر قیادت مل گئی بلکہ انکی بڑھتی ہوئی شہرت سے مخالفین کی نیندیں مزید اڑنے جا رہی ہیں
یہ بات ہمیں تسلیم کرنی ہو گی کہ قسمت بہادروں کا ساتھ دینے پہ مجبور
کبھی کبھی تو میرے دماغ میں یہ بات آتے ہی ہنسی چھوٹ جاتی ہے کہ بھلا موت کا اس قدر زکر لازم ہی کیوں تھا کہ آن ہی پڑتی

جی ہاں خلیل الرحمن قمر صاحب فرماتے ہیں کہ موت کو بار بار یاد نہیں کرتے سن لے تو آ جاتی ہے ۔۔۔ کاش منصوبہ سازوں اور حاسدین نے یہ پڑھا ہوتا
جس جس نے جو جو اور جیسی جیسی گالیاں دینی ہیں وہ مجھے نہیں بلکہ اس لکھنے والے نامعلوم پٹواری یا لفافہ خور کو دے۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
۔۔۔۔مجھے تو صالح ضافر ہی لگا۔۔۔۔۔
اسی لیے چار لائنوں کے بعد پڑھا نہ گیا۔۔۔
کہ اس میں ملایا گیا شہد ہی دو نمبر تھا۔۔۔جو گلے اور آنکھوں کا بیڑا غرق کیے جارہاتھا۔۔۔
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
Nice comedy, this arrogance is the reason of fall of Aal e Shar Mafia. Abhi takk inn ke diloon par Qufal parey huey hain!
ٹوئٹر پر اس نے اپنی اس تحریر کا لنک شئر کر لوگوں کی رائے پوچھی تھی اور ساتھ مریم کو ٹیگ کیا ہوا تھا۔ 10 میں سے 9 کمنٹ کرنے والوں کو مریم نواز فالو کر رہی تھی بشمول ٹویٹ کرنے والے کو۔ اور اس کی ٹویٹ لنک کرکے مریم نے شکریہ لکھا ہوا تھا۔ ایسے کام کرتا ہے ان کا میڈیا سیل۔ بکاؤ پروفیشنلز