mtahseenpk
MPA (400+ posts)
سڑک کی ٹھرک
____________
____________
By: Muhammad Tehseen
شریف فیملی کی کرپشن کے بارے میں آئے روز جو نت نئے انکشافات ہورہے ہیں جنہوں نے آصف زرداری کو بھی شرما دیا ہے ان سب کا سرا نوے کی دہائی کے آغاز سے ملتا ہے۔ ان سب سے جو نتیجہ میں نے نکالا ہے وہ یہ ہے کہ نواز شریف نے اپنی اس انتہائی لوٹ مار کا سلسلہ اپنے پہلے دورِ حکومت میں اس وقت کیا جب موٹروے تعمیر کی گئی۔ موٹر وے میں کرپشن کے بارے میں ریمنڈ بیکر کی کتاب میں درج ہے کہ اس میں کئی ارب کے گھپلے ہوئے۔ نواز شریف کے اسی دورِ حکومت میں یہ آف شور کمپنیاں قائم کی گئیں اور لندن کی پراپرٹیز بھی خریدی گئیں۔
نوے کی دہائی کرپشن کے لحاظ سے شریف اور زرداری فیملی کا سنہری دور ہے کیونکہ اس زمانے میں میڈیا تو تھا ہی نہیں۔ ایک پی ٹی وی ہی تھا جو ہمیشہ سے حکومت کے کنٹرول میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اس دور میں ٹی وی بھی ٹانواں ٹانواں گھروں میں ہی ہوتا تھا۔ چنانچہ نواز شریف نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور موٹروے کی آڑ میں کئی ارب کی لوٹ مار کی اور پیسہ بیرونِ ملک منتقل کیا۔ میرے خیال میں یہیں سے شریف فیملی کو سڑک کی ٹھرک بھی شروع ہوئی کیونکہ اس میں لمبا مال آسانی سے بن جاتا ہے اور عوام بھی خوش ہوجاتے ہیں کیوں کہ پاکستانی عوام کو بھی سڑک کی ہی ٹھرک ہے۔ تعلیم، صحت، روزگار، انصاف، قانون وغیرہ سے انہیں بھی کوئی غرض نہیں۔
وہ دور اور آج کا دن پھر نواز شریف نے مڑ کرنہیں دیکھا اور موٹرویز، پلوں میٹرو وغیرہ پر زور ہے جبکہ صحت، تعلیم، صفائی، عدالتیں، پولیس وغیرہ کبھی ان کے خواب میں بھی نہیں آتیں۔ لوگ کہتے ہیں ثبوت کہاں ہیں؟ اس سے بڑے ثبوت اور کیا چاہییں کہ اگر دنیا کے مہنگے ترین شہر نیویارک میں میٹرو بنتی ہے تو اس کی فی کلومیٹر لاگت پاکستان جیسے سستے ملک میں بننے والی میٹرو کی فی کلومیٹر لاگت سے آدھی سے بھی کم ہے۔ باقی پیسہ الحمد اللہ میاں صاحب کے بچوں کو منتقل ہوجاتا ہے کیونکہ بقول میاں صاحب کرپٹ انسان اپنے نام پر کچھ نہیں رکھتا۔ بہرحال میرے خیال میں میاں صاحب کو سڑک کی ٹھرک نوے کی دہائی میں کی گئی کامیاب کرپشن سے ہی پڑی۔
(محمد تحسین)
Don't Forget to Like and Follow My Page Karwa Such
www.facebook.com/karwasuch.net
