سپریم کورٹ:عمران خان نےاپنی نااہلی کےخلاف اپیل کی جلدسماعت کیلئےدرخواست

battery low

Minister (2k+ posts)
سپریم کورٹ، عمران خان نے اپنی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، استدعا

درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر کی گئی

درخواست سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے،درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کاروائی جاری ہے

الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کاروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی، ان مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی، ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہا

زیر التواء اپیل کی وجہ سے درخواست ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا، بانی پی ٹی آئی کی جانب اپنی نااہلی کے خلاف 10 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی

https://twitter.com/x/status/1805144172329931098 https://twitter.com/x/status/1805214011014942991
 
Last edited by a moderator:

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارے معزز قابل فخر سپریم کورٹ کے سپریمو قاضی فائز عیسیٰ کی حرامزدگی ہو گی تو کوئی اچھا فیصلہ سامنے آئے گا۔