سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی پر مثبت اقدام اٹھاتے ہوئے رقم فراہم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مثبت اقدام اٹھایا گیاہے اور اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے سے منی مارکیٹ کو رقم فراہم کر دی گئی ہے۔
مجموعی طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کمرشل بینکوں کو 11 ہزار 647 ارب 55 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں، بینکوں کو دو مختلف مدتوں کے لیے رقم فراہم کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 7 دنوں کے لیے کمرشل بینکوں کو 2 ہزار 643 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینک 7 دنوں پر 17 اعشاریہ 56 فیصد سالانہ کے حساب سے سٹیٹ بینک کو منافع کی ادائیگی کرینگے
۔ کمرشل بینکوں کو 9003 ارب 95 کروڑ روپے 28 دنوں کیلئے فراہم کیے گئے ہیں جس پر 17اعشاریہ 56 فیصد سالانہ کے حساب سے منافع دینا ہو گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 28 دن کی مدت کے لیے مارکیٹ آپریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مدت کے لیےکمرشل بینکوں کی طرف سے کوئی بولی نہیں دی گئی۔کمرشل بینکوں کی طرف سے 28 دن کے آپریشن کیلئے کوئی درخواست نہ آنے کے بعد سٹیٹ بینک صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل میں اس حوالے سے کوئی نئی حکمت عملی اختیار کرے گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یہ اقدام منی مارکیٹ میں سرمائے کی کمی کو پورا کرنے اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اس اقدام سے کمرشل بینکوں کو مختصر اور طویل مدتی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔