Admiral
Chief Minister (5k+ posts)
نواز شریف نے خود کو بچانے کے لیے سارا الزام اپنے ابا مرحوم پر ڈال دیا۔
سٹالن نے مرتے وقت خروشیف کو بلا کر کہا کہ تمہارے لیے دو خط لکھ کر دکھ دیئے ہیں، جب میرے بعد سوویت یونین سنبھالو لو گے اور اگر کوئی شدید مصیبت آ جائے، تو پہلے خط پر لکھی نصیحت پر عمل کرنا۔
سٹالن کے مرنے اور خروشیف کے پاور میں آنے کے بعد ایک بار بہت شدید سیاسی بحران آیا تو خروشیف نے سٹالن کا پہلا خط نکلا کر پڑھا ، اس میں سٹالن نے لکھا تھا ۔
اس بحران کا سارا الزام مجھ پر ڈال دو، لوگوں کو کہو کہ آج جو بھی بحران اور مصیبت ہے یہ سب سٹالن کی حرکتوں کی وجہ سے ہوا ہے"۔"
خروشیف نے بعینہٖ ایسا ہی کیا، اور سیاسی بحران ٹل گیا۔
کچھ عرصے بعد ایک اور بحران آیا تو خروشیف نے دوسرا خط بھی کھول لیا۔
اس میں لکھا تھا۔ "تم اب خود کو فارغ سمجھو، اور اب تم بھی ایسے ہی 2 خط لکھ دو"۔
نواز شریف نے اب کی بار تو سارا الزام اپنے مرحوم اباجی پر ڈال دیا، کل کو کوئی نیا سیاپا ہو گا، تو یا تو دوسرا ابا ڈھونڈنا پڑے گا، یا پھر دوسرا خط لکھنا پڑے گا۔