۔۔۔۔۔۔ مبشر علی زیدی
سائیکل
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی سڑکوں پر بہت سی سائیکلیں دیکھ کر میرا دل مچل گیا۔
یوہان ڈی وٹ کالج کے سامنے میں ایک استاد سے سائیکل ادھار مانگ بیٹھا۔
انھوں نے بخوشی سائیکل میرے حوالے کی اور کالج میں چلے گئے۔
میں سائیکل لئے اُڑتا پھرا۔
جب تک وہ لوٹے، میرا ڈچ دوست بھی مجھے ڈھونڈتا ہوا پہنچ گیا۔
میں نے سائیکل واپس کی اور کار میں آبیٹھا۔
پروفیسر صاحب بھلے آدمی ہیں۔ میں نے کہا۔
ان کا نام مارک روٹے ہے، ہفتے میں ایک دو لیکچر دیتے ہیں۔ دوست نے بتایا
ویسے یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں۔
غلط فہمییوہان ڈی وٹ کالج کے سامنے میں ایک استاد سے سائیکل ادھار مانگ بیٹھا۔
انھوں نے بخوشی سائیکل میرے حوالے کی اور کالج میں چلے گئے۔
میں سائیکل لئے اُڑتا پھرا۔
جب تک وہ لوٹے، میرا ڈچ دوست بھی مجھے ڈھونڈتا ہوا پہنچ گیا۔
میں نے سائیکل واپس کی اور کار میں آبیٹھا۔
پروفیسر صاحب بھلے آدمی ہیں۔ میں نے کہا۔
ان کا نام مارک روٹے ہے، ہفتے میں ایک دو لیکچر دیتے ہیں۔ دوست نے بتایا
ویسے یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں۔
میں نے جیل جیسی عمارت میں داخل ہونے کے بعد مڑکے دیکھا،
دروازے کے اوپر لکھا تھا، پاگل خانہ
میں نے اُس شخص کو گھور کے دیکھا جو مجھے بہانے سے وہاں لایا تھا۔
اُس نے نگاہیں چرالیں اور اپنے افسر کے پاس چھوڑکے چلاگیا۔
میں نے افسر سے کہا،
شاید یہاں سب یہی کہتے ہوں گے
لیکن میں واقعی پاگل نہیں ہوں۔
وہ بولا، مجھے معلوم ہے۔
میں نے پوچھا، پھر مجھے پاگل خانے کیوں لایا گیا ہے؟
اُس نے کہا، آپ غلط سمجھے۔
پاگل خانہ اندر آنے والے راستے پر نہیں،
باہر جانے والے دروازے پر لکھا ہے۔

مثال
من موہن سنگھ نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کیا تھا، صاحبِ کتاب ہیں۔
بھارتی مندوب نے بتایا۔
اینجلا مرکل نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی، متعدد تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔
جرمن پروفیسر نے مطلع کیا۔
صدر اوباما نے تین کتابیں لکھی ہیں، شکاگو یونیورسٹی میں بارہ سال تک قانون کے استاد رہے۔
امریکی میزبان بولے۔
صدر حسن روحانی بیس کتابوں کے مصنف ہیں۔ برطانیہ سے قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔
ایرانی صحافی نے فخر سے کہا۔
پھر کسی بد تمیز نے مجھ سے پوچھا، تمھارے لیڈر نے کہاں سے ڈاکٹریٹ کیا؟ کتنی کتابیں لکھی ہیں؟

- Featured Thumbs
- http://rossmannell.files.wordpress.com/2011/12/buskers-600.jpg