سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط

saveranadeem6

Voter (50+ posts)

:13::13:مینار پاکستان کے سائے تلے تحریک انصاف لاہور کے کارکنوں نے اپنے اس یادگار اور تاریخی جلسے کی یاد میں یوم انقلاب منایا ہے جس نے واقی تحریک انصاف کو ملکی سیاست میں موجودہ اہم مقام دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے برس 30 اکتوبر سے قبل سیاسی تجزیہ نگار، ناقدین اور سیاسی حریف سبھی اس بات کو موننے کے لیے قطعا تیار نہ تھے کہ تحریک انصاف اتنا بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب ہوگی البتہ تحریک انصاف نے وہ کردکھایا تھا جس کی شائد عمران خان کو بھی توقع نہیں تھی۔ اس لیے 30 اکتوبر کا دن تحریک انصاف کی سیاسی زندگی میں اہم موڑ کے طور پر ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا تاہم یہی وہ موڑ تھا جہاں پر رک کر، سمجھداری اور ہوشمندی سے صحیح فیصلے کرلیے جاتو تو آج ایک سال بعد تحریک انصاف اس مقام پر پہنچ چکی ہوتی کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی جماعتوں میں سے کسی کے بس میں نہیں تھا کہ وہ اس سونامی کا مقابلہ کرپاتی۔ مینار پاکستان کے اس تاریخی جلسہ کے بعد یہ بات زبان زد عام ہوگئی کہ پڑھے لکھے دیانت دار اور محب وطن افراد کو تحریک انصاف کا امیدوار بنایا گیا تو عوام ان کا ساتھ دیں گے۔

جلسہ لاہور کی کامیابی کے عوامل، پس منظر اور اس کی اصل روح کو سمجھنے کی اس وقت اشد ضرورت تھی اور اگر ان عوامل کا جائزہ لے کر حکمت عملی اختیار کی جاتی تو یقینا آج صورت حال یکسر مختلف ہوتی اور جن چینلنجز کا آج تحریک انصاف کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا نام و نشان تک نہ ہوتا۔ عمران خان اور ان کے ساتھی اس بات کو مانیں یا نا مانیں مگر یہ حقیقت ہے کہ پچھلے برس مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کی کامیابی میں کسی لغاری، بوسن، قریشی، مخدوم، ٹوانے، پراچے، ترین، خان، قصوری، ٹمن، بھٹی، سردار، سندھو یا کسی سرمایہ دار اور جاگیردار وڈیرے کی کاوش اور جدوجہد شامل نہیں تھی اور نہ ہی سابقہ حکومتوں میں اقتدار و اختیار کے مزے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والوں کا کوئی عمل دخل تھا بلکہ ان وڈیروں اور اشرافیہ کے ستائے ہوئے جلسی میں امڈ آئے تھے اور اسی مجمع نے دوسرے شہروں میں مقیم پریشان حال پاکستانیوں کو امید کی کرن دکھا دی۔ ہر بڑے شہر میں تحریک انصاف نے بڑے بڑے جلسے کیے اور ملک میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر تسلیم کی جانے لگی۔

پھر کیا ہوا ۔۔۔۔!لوٹوں نے تحریک انصاف کا رخ کیا اور عمران خان سمیت سبھی کی ایسی مت ماری گئی کہ کسی کو سمجھ نہ آیا اور کسی نے نہ سوچا کہ بھئ انھی لوٹوں اور لٹیروں سے تنگ اور ستائے ہوئے عام نے ملک میں حقیقی تبدیلی کی غرض سے تحریک انصاف کو عوامی پذیرائی بخشی ہے لہذا ان کی شمولیت کسی وقتی فائدے کا باعث تو بن سکتی ہے مگر تحریک انصاف کی اس انفرادیت اور انقلابیت کو ختم کردے گی جس کا ڈھنڈورا وہ پچھلے 16 برسوں سے پیٹ رہی ہے۔ آنا فاناٗ لوٹوں کو وائس چیئرمین اور پارٹی صدارت کے عہدوں سے نواز دیا گیا اور سالہا سال سے جدوجہد کرنے والے منہ تکتے رہ گئے۔


1996ء میں عمران خان نے تحریک انصاف بنائی تو 1997ء کے عام انتخابات میں کوئی ایک بھی نشست نہ جیت سکے۔ 2002ء کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو پورے ملک میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا البتہ عمران خان اپنے آبائی حلقہ میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ 2007ء کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے بعد عمران خان نے ملک کی دو بڑء سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف ایسی بھرپور مہم چلائی کہ مردہ تحریک انصاف میںجان پڑگئی۔ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی حکومت نے کرپشن، بد انتظامی اور نا اہلی کی انتہا کردی جس کا براہ راست فائدہ عمران خان کو پہنچا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے بارے میں عمومی تاثر یہ پیدا ہوچکا تھا کہ وہ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرکے پنجاب حکومت کو مزے لوٹنا چاہتی تھی۔

مہنگائی، بے روزگاری، بدترین لوڈ شیڈنگ اور بد امنی نے عام کی چیخیں نکلوادیں اور آئے روز عدالتوں میں حکمرانوں ، ان کے بیٹوں اور عزیز و اقارب کی کرپشن کے مقدمات نے حکمرانوں کے خلاف ایسی نفرت کو جنم دیا کہ تبدیلی کا نعرہ ہر پاکستانی کی زبان پر آگیا اور عمران خان کو تبدیلی کی علامت کے طور پر سمجھا جانے لگا۔ یہی وہ عامل تھے جو عوام کو جوق در جوق عمران خان کے جلسوں میں لے آئے اور عمران خاننے سونامی کا نعرہ عوامی بنادیا۔

پھر یکدم سونامی کو بریکیں لگ گئیں۔ لوٹوں کی بڑی تعداد میں درآمد کے بعد اختلافات کے باوجود عمران خان پر انگلی نہ اٹھانے والوں کو موقع میسر آگیا اور آزمائے ہوئے چہروں کی مدد سے تبدیلی لانے کا عمل ہدف تنقید بن گیا۔ اس بحث میں پارٹی کارکن اور قائدین الجھتے ہی چلے گئے اور آج تلک الجھے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے پرانے کارکن مایوسی کا شکار ہوئے اور وسیع پیمانے پر گروہ بندیوں نے جنم لیا جس کا نتیجہ پارٹی کے انتخابات میں خطرناک حد تک سامنے آنے کا امکان ہے۔ کیونکہ اس وقت عملی طور پر تحریک انصاف کی تبدیلی کے شفاف نعرے کو آلودہ کیا ہے وہ بھی اپنے اپنے مفادات کے تحت اپنا سودا بیچنے میں مصروف ہیں تاکہ جہاں زیادہ فائدہ نظر آئے وہاں کی راہ لیں۔۔۔

اس ساری صورت حال کا دیانت داری کے ساتھ جائزہ لیا جائے تو واضح طور پر نظر آتا ہے کہ مشرف اور سابقہ ادوار میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کی کثیر تعداد کو شامل کرنے کے عاقبت نا اندیش فیصلے نے نہ صرف پارٹی کے مخلص اور پرانے کارکنوں کو مایوس کیا ہے بلکہ ان مفاد پرستوں کے بھاگ جانے کی صورت میں تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔ بانی اراکین شیریں مزاری اور ایڈمرل (ر) جاوید اقبال راہیں جدا کرچکے ہیں اور نئے آنے والوں میں سے افتخار گیلانی جا چکے اور خواجہ محمد خان ہوتی جانے والے ہیں اور جاوید ہاشمی اور ان کے ساتھ آنے والے تذبذب کا شکار ہیں جبکہ دوسریجانب شاہ محمود قریشی کے بارے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خود ایک نجی محفل میں فرمایا کہ وہ وزیرستان ڈرون حملوں کے خلاف مرچ کرنے کے حق میں نہیں تھے اور نہیں جانا چاہتے تھے یعنی بد اعتمادی پیدا ہوچکی اور اس بد اعتمادی کا نتیجہ کچھ بھی سامنے آسکتا ہے۔

اس لحاظ سے سونامی کا یہ پہلا سال غلط فیصلوں کی بناء پر تحریک انصاف کے لئے بھاری ثابت ہوا ہے کیونکہ غلط فیصلوں کی قیمت بہر حال چکانا پڑتی ہے۔ کئی پرانے اور مخلص تحریک انصاف کے دوستوں سے بات چیت ہوتی ہے تو وہ اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ بے شک غلط فیصلے ہوچکے مگر ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر کسی مفاد پرست کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ یہ امید ماضی اور موجودہ حالات کے پیش نظر تو خوش فہمی محسوس ہوتی ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ اس کے سوا عمران خانکے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے عوام پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کو تبھی مسترد کریں گے جب واقعی حقیقی تبدیلی لیڈر شپ میدان میں اتاری جائے گی اور اس لسٹ میں لٹیروں کے نام شامل نہیں ہوں گے، یہ ایک اور اہم فیصلے کا موڑ ہوگا وگرنہ سونامی کا سفر گمانامی تک جانے میں دیر نہیں لگے گی۔
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

another noora post (bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)
 

rajaokayoum

Minister (2k+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

if IK is nor worthless.....y u spent so much time on him.........................ask your heart and public...........Status quo rep ko dar tou hai.............
 

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

ایک ہی سانس میں لوٹوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر اعتراض ....اور پھر انہی لوٹوں کے واپس چلے جانے پر بھی افسوس

خیر اس طرح کی چولیں مارنے کی وجہ سے ہی تو "نورا ازم " مزید مقبول ہوتا ھے

 

zshan1

MPA (400+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

no worries.

PPP ko vote to kisi soorat dena nahi.

Rahi baat loton ki to comparison kiya jaaye to Musharraf League kay N League main PTI say double lotay hain.

aur ek major difference yeh hay kay jo lotay N League main jaa rahay hain yeh wohi log thhe jo moun khol khol kay Nawaz Shareef ko galiyaan diya kurtay thhe aur talk shows pay progrmme kiya kurtay thhe Marvi Memon ko to aap jaantay he houn gay. IK ki party main koi aisa nahi gaya jo pehlay IK ko gaaliyan nikaalay aur baad main lota bun jaaye.

Aur ek bohat bada difference yeh bhi hay hay kay N League sab ko ticket ki offers day chuki hay jis main recent example Gujrat say say Ahed Saeed aur Bahawlnagar say Ijaz ul Haq ki hay.

PTI nay lotay buchaanay kay liye un ko ticket ka promise nahi kiya kiya is liye jo jo log PTI chho kay jaa rahay hain aur kahan jaa rahay hain woh sab ko pata hay.

Baaki rahi baat Shireen Mazaari aur Javaid Iqbal ki to un ka party say jaanay ka waqai main bohat dukh hua hay lekin khushi ki baat hay kay Shireen Mazaari abb bhi kehti hay kay us ko IK say koi problem nahi us nay indirectly jahangeer tareen ka naam liya hay. lekin phhir bhi in ko naraaz nahi honay dena chaahiye thha.
 

saveranadeem6

Voter (50+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

Dear Members,

I am not supporter of PML N or any other Party I just shared this artice for as information and I would request kinldy Comments on Article not me.I will really appreciate this..
Thanks
Have a Nice Day

 
Last edited by a moderator:

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

You don't belong to any political party then what you are doing here on political forum and sharing a political post.

I think Nalaik Noora Leeg has just wasted their money by hiring you


Dear Members,

I am not supporter of PML N or any other Party I just shared this artice for as information and I would request kinldy Comments on Article not me.I will really appreciate this..
Thanks
Have a Nice Day
 
Last edited by a moderator:

Nice2MU

President (40k+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

ایک تو یہ پین یا یوں کہیے کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ اتنے سستے ھوگئے ھیں کہ ھر ایرہ غیرہ اٹھ کے جو بھی منہ میں آئے بولے یا لکھے۔ حکومت کو سی این جی اور پٹرول پر ٹیکس لگانے کی بجائے ان چیزوں پر کوئی 1000% ٹیکس لگانا چاھیے کہ یہ فضول لوگ دوسروں کو گمراہ تو نہ کرسکے۔


اور باتیں تو چھوڑے ان صاحب یا صاحبہ کی، انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ شیریں مزاری اور جاوید اقبال پی ٹی آئی میں کب آئے تھے جنہیں یہ حضرت بانی اراکین لکھ رھا ھے۔


ارے کم علم انسان شیریں مزاری کوئی 4-3 سال پہلے اور جاوید اقبال کوئی 5-6 سال پہلے پارٹی میں آئے تھے اور اگر مجھ سے کوئی پوچھے تو انکے جانے پہ میں اتنا ھی خوش ھوں کہ جتنا کہ خواجہ ھوتی اور بھنڈر کے جانے پہ ھواھوں کہ یہ دونوں پارٹی کیساتھ مخلص ھی نہیں تھے۔ کیوںکہ اگر مخلص ھوتے تو اپنے اثاثے ظاھر کرتے لیکن اُنھوں نے نہیں کیے اور جن پر یہ اعتراض کر رھے ھیں اُنھوں نے کر لیے تھے یہ لوگ تو پہلے ھی امتحان میں ھی فیل ھوگئے تھے۔ اور جب یہ دونوں پارٹی اور پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کُھلے عام تنقید شروع کردے تو پھر پی ٹی آئی کو کسی دُشمن کی ضرورت نہیں رہ جاتی- یہ لوگ صرف جانے کے بہانے ڈھونڈ رھے تھے جو انہیں مل گئے اور چلے گئے۔ باقی صرف قصّے کہانیاں ھیں۔


ایسی تحریروں سے پی ٹی آئی کا تو ھوگا کچھ نہیں لیکن رائیونڈ والوں کو ایک زبردست غلط فہمی ضرور لاحق ھوجائیگی کہ ھم ھی جیتے گے اور انہیں یہ غلط فہمی ایسی ھی ھوگی جیسے انہیں 30 اکتوبر سے پہلے تھی۔ یہ لوگ ایسی تحریوں سے سونامی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کی ناکام کوشش کررھے ھیں اور اپنا وقت اور رائیونڈ والوں کا لوٹا ھوا پیسہ ضائع کررھے ھیں

 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

:lol: Pehle to yeh log maantey he nai thay bara jalsa hua hai chalo ab yeh to manna shuru kiya k uss jalsey k baad PTI aik important muqaam pe puhnch gai hai, baaki bhi maan jao gay
 

Just_one

Banned
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

Another article from the paid follower of Haraamkhor Sharif!
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

Dear Members,

I am not supporter of PML N or any other Party I just shared this artice for as information and I would request kinldy Comments on Article not me.I will really appreciate this..
Thanks
Have a Nice Day



You are not so called supporter of PMLN but could you have any information that how many Mushi party member joined PTI and how many are there in PMLN?

Can you draw a comparison? No you can't because we have few in PTI but PMLN is full of Mushi's friends including 50 member in Punjab assembly. Can't you see this difference or you can raise one finger towards others but forget 3 fingers will be directing you.
 
Last edited by a moderator:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال



وہ اۓ کیوں ؟ وہ گۓ کیوں ؟ لعنت ہے اس شاطرانہ "کیوں" پر ، جو بار بار رنگ بدلتی ہے ،



 

Bourne

MPA (400+ posts)
Re: سونامی سے گمنامی تک...سیاسی بساط ۔۔۔۔نصرال

A6rqF1tCMAEbuha.jpg
 

nuzhatghazali

Minister (2k+ posts)
اپ نے مضمون کے آغاز میں حیرت زد ہ چہرے کا امیج کیوں دیا ..... کیا اپ کو خود حیرت ہو رہی تھی کہ اتنا مضحکہ خیز مضمون لکھ رہے ہیں ؟؟؟