سولر کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ، استعمال میں ریکارڈ اضافہ

solar price pakistan.jpg


سولر کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ، استعمال میں ریکارڈ اضافہ

ملک میں سولر کی کمی میں بڑی کمی کے بعد استعمال میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، سولر انرجی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شمسی توانائی کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد تیزی سے واپڈا کی مہنگی بجلی خریدنے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کیلئے لگنے والے سسٹمز کی طرف راغب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اعدادوشمار کےمطابق اس وقت ملک میں سولر صارفین کی تعداد ایک لاکھ15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجو اس سے قبل صرف 55 ہزار تھی۔

سولر سسٹم کے ساتھ ہی صارفین کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کی جانب منتقل ہونے کے بعد نیٹ میٹرنگ کا حجم بھی 1ہزار 735 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

اس وقت ملک میں سولر پینلز کی قیمت 30 روپے سے 35 روپے فی کلو واٹ تک چل رہی ہے، 580 واٹس کے 2 پینلزکی لاگت 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر صرف 48 ہزار کے قریب آگئی ہے۔
دوسری جانب سلور پلیٹس کے ریٹوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بیٹریز اور سولر انورٹرز کے ریٹوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے سولر پلیٹوں کے ریٹ میں کمی کا فرق کم ہونے لگتا ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/solar price pakistan.jpg