سوشل میڈیا کی طاقت، علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اوورسیز پاکستانی کی سن لی

9aleemkhanasociety.jpg

پارک ویوو سوسائٹی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اوورسیز پاکستانی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کی جانب سے اوور سیز پاکستانی کو مبینہ طور پر ایک کروڑ کا چونا لگانے کے معاملے پر ایکشن لے لیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں کی جانب سے ان کے حق میں آواز بلند کرنے کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو ہوش آیا اور انہوں نے متاثرہ شخص کو دفتر بلا کر ان کی شکایات کا مداوا کیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پارک ویو سٹی اسلام آباد کی جانب سے متاثرہ شخص کی سوسائٹی کے دفتر میں لی گئیں تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ صارفین کو مطمئن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہم اپنے صارفین کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہمارے لیے سب سے اہم یہی ہے کہ ہمارے ممبرز ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کرتے ہوئے مطمئن اور خوش ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1673674709324517385
خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک اوور سیز پاکستانی پارک ویو سٹی کے دفتر کے باہر کھڑا ہوکر دہائیاں دیتا دکھائی دے رہا تھا، اس شخص نے موقف اپنایا کہ سوسائٹی کو اب تک 1 کروڑ روپیہ دے چکا ہے اور اب کہا جارہا ہے کہ اوورسیز بلاک میں اس کا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔

متاثرہ شخص کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کے باہر تعینات گارڈز نے اس شخص کو دھکے دیئے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی تھی، متاثرہ شخص نے حکومت، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی تھی۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
پترو ہجے تے تہاڈے پٹاکے وجن گے۔
ابھی سارے نوٹس لیے جائینگے۔