سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش: امریکہ نے پاکستان سے تشویش کااظہار کردیا

amei1h11i1h.jpg


پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصا ایکس کی بندش کےمعاملے پرامریکہ پریشان ہوگیا ہے، اورامریکہ نے اس پریشانی کا اظہار بھی سرکاری سطح پر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کے حوالے سے سرکاری سطح پر پاکستان سے اپنی تشویش کااظہار کردیا ہے۔


اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے سرکاری سطح پر پاکستانی حکام کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے، ہم پاکستان میں نئی حکومت کے قیام سے پہلے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے اندر ہونےوالی سیاست اس کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ پاکستان سے آزادی اظہار رائے کا احترام کرنے، ایکس(ٹویٹر) سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔