سوشل میڈیا پر #پی_ٹی_آئی_جھنڈا_لگاؤ_مہم ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ یہ ٹرینڈ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے شروع کیا ہے۔
نہ صرف ٹوئٹر بلکہ فیس بک پہ بھی پی ٹی آئی سپورٹرز کی ڈی پیز لال اور سبزرنگوں سے بھری ہوئی ہیں اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا صارفین دیگر کو بھی ترغیب دے رہے ہیں۔یہ مہم اتنی کامیاب ہوئی کہ گزشتہ رات سے #پی_ٹی_آئی_جھنڈا_لگاؤ_مہم ٹرینڈ ٹاپ پہ پہنچ گیا
بعض سوشل میڈیا صارفین اپنے گھروں پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگاکر چئیرمین تحریک انصاف سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم اپنے پروفائل پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تصویر لگارہے ہیں لیکن عید کے بعد ہم اپنے گھروں پر بھی جھنڈے لگائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1673538729061875712 https://twitter.com/x/status/1673554359651532800 https://twitter.com/x/status/1673571477487251457
اکثر سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ پاکستان اور آزادکشمیر کا بھی جھنڈالہراکر ویڈیوز شئیر کیں۔
https://twitter.com/x/status/1673553266251124737 https://twitter.com/x/status/1673541782640947202 https://twitter.com/x/status/1673549351967236096
تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام تھا کہ خوف کے بت توڑ دو اور بتا دو سازش کے کرداروں کو پاکستان ہمارا ہے اور ہم عوام اس پاکستان کی اصل طاقت ہیں، ہمارا ووٹ ہی ہمارے حکمران چنے گا ہم جو فیصلہ کریں گے وہی پاکستان کا فیصلہ ہوگا
https://twitter.com/x/status/1673571326253060096
جب تک عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا اس کو کون چھوڑ رہا کون نہیں چھوڑ رہا اصل طاقت تو ووٹ کی ہے جو عوام کے پاس ہے اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے
https://twitter.com/x/status/1673573414445932544
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shoaahsa.jpg