سوشل میڈیا: پاکستانی عوام کی نئی طاقت، 

CanPak2

Minister (2k+ posts)
[h=1]سوشل میڈیا: پاکستانی عوام کی نئی طاقت، نیا ہتھیار
[/h]
طاہر عمران
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد




آخری وقت اشاعت: جمعرات 4 ستمبر 2014 ,* 13:16 GMT 18:16 PST



140904124618_hussain_haqqani_speech_624x351_twitter.jpg

حسین حقانی نے پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے بیان پر شک کا اظہار کیا


پاکستان میں سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر کی اہمیت سے انکار اگر پہلے تھا تو اب بلا شک و شبہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستانی سوشل میڈیا پر ٹرولز، تنخواہ دار اور تربیت یافتہ ٹرینڈنگ مشینری کے زیرِ اثر اہم مواقع ہر عوام کے حقیقی مزاج کی عکاسی نہ کرنے کا جو الزام عائد کیا جاتا ہے وہ گذشتہ چند دنوں سے جاری پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کے دوران زائل ہوا۔
اس سارے عمل کے دوران سوشل میڈیا کے مزاج، سوچ اور رجحانات میں تبدیلی نظر آئی وہیں حقائق اور سچائی کو توڑنے مروڑنے کی کوششیں بھی نظر آئیں اور فوری طور اس کی تردید اور حقائق سامنے لانے کے لیے لوگوں کا ڈٹ جانا بھی دیکھا گیا۔
جب پاکستان کے بعض نیوز چینلز نے مظاہرین کے پولیس سے تصادم کے دوران سات ہلاکتوں کی خبریں نشر کیں تو سوشل میڈیا پر ہی حقائق سامنے لانے اور دلائل سے ان خبروں کو مسترد کرنے کا عمل ہوا۔
اسی طرح جب پارلیمان کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتا ہے تو ساتھ ہی پاکستانی ٹوئٹر جاگتا ہے اور پارلیمان میں خطابات کی ہر اہم بات اور نکتہ ٹویٹ کیا جاتا ہے اور مقررین کا نام فوری ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر جاتا ہے۔
140904125817_trendsmap_twitter_debate_624x351_trendsmap.jpg

پاکستانی سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پاکستانی عوام کو ایک نئی طاقت، ایک نئی قوت اور ایک نیا ہتھیار فراہم کر رہا ہے


ایک اور بڑی تبدیلی اس رجحان کی صورت میں ہے جس میں لوگوں کا روایتی میڈیا کی نسبت سوشل میڈیا پر اعتبار کا بڑھنا ہے اور اس میں سب سے اہم بات دسترس کے حوالے سے ہے کہ یہاں آپ کسی سے کسی بھی وقت سوال کر سکتے ہیں، ثبوت مانگ سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ بات کرنے والا کس قدر معتبر ہے اور اس کی بات میں کس قدر وزن ہے۔
دھرنے والوں کے خلاف جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی شروع کی تو جہاں ٹی وی چینلز اور متعلقہ سیاسی جماعتوں کے چند رہنما حقائق کے برعکس باتیں کر رہے تھے سوشل میڈیا کا حوالہ دے کر ان حقائق کی درستگی اسی ٹی وی چینل اور اسی رہنما کو کروائی گئی۔
دوسری جانب پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں، پولیس اور فوج کے اہلکاروں نے بھی اس بات کی اہمیت سمجھی کہ ٹوئٹر اور فیس بُک کے ذریعے ان کی بات تیزی سے دور تک جا سکتی ہے۔
اس کی مثال فوج کو دعوت دینے یا سہولت کار بننے کا معاملہ ہو یا فوج کی جانب سے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کی بات کرنے والے ٹی وی چینل کی بات کا انکار یا جنرل راحیل شریف کو ایک عدد بی ایم ڈبلیو کار کے تحفے کی عمران خان کی بات آئی ایس پی آر کی جانب سے فوری ٹویٹس کی گئیں اور تصدیق یا تردید کی گئی۔
140904125230_twitter_current_trends_624x351_twitter.jpg

پارلیمان میں خطابات کی ہر اہم بات اور نکتہ ٹویٹ کیا گیا اور مقررین کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا


بات تصدیق یا تردید تک ہی نہیں رہی بلکہ جب وزیراعظم کی جانب سے سہولت کار بننے کی بات آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تو فوری حکومت کے خلاف باتوں کا ایک طوفان اٹھا۔
مگر وہاں بھی سابق سفیر حسین حقانی کی اس ٹویٹ کے بعد توازن پیدا ہونے لگا کہ کوئی تو ہے جو جھوٹ بول رہا ہے اور ہمیں یہ پتا چلانا ہے کہ وہ کون ہے مگر لوگوں ایسے کیوں ظاہر کرتے ہو جیسے آئی ایس پی آر نے کبھی جھوٹ نہیں بولا؟
دلچسپ صورتحال تب سامنے آئی جب آئی ایس پی آر کی جانب سے معمول کی ای میل میں لکھا ہوا آیا آئی ایس پی آر کے جواب کے لیے ہمارے ٹوئٹر ہینڈ کو فالو کریں۔
جیسے پاکستان میں جمہوریت ارتقا کی منزلیں طے کر رہی ہے، سیاستدان میچور ہو رہے ہیں، سیاست میں توازن اور پختگی کی داغ بیل ڈل رہی ہے، میڈیا میں مفاد کی خاطر کوریج کرنے والوں کے احتساب کی بات کی جا رہی ہے وہیں پاکستانی سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پاکستانی عوام کی اس اقلیت کو جو اس فورم پر موجود ہے ایک نئی طاقت، ایک نئی قوت اور ایک نیا ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

اس آزادی میں خود احتسابی بھی پنہاں ہے جو سچ اور جھوٹ کو الگ کرنے کی قابلیت بھی ساتھ ہی دیتی ہے۔




http://www.bbc.co.uk/urdu/interactivity/2014/09/140904_social_media_pak_zs.shtml
 

intekhab

Chief Minister (5k+ posts)
Re: سوشل میڈیا: پاکستانی عوام کی نئی طاقت، نیا

Is haqqani still living in Boston??
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
Re: سوشل میڈیا: پاکستانی عوام کی نئی طاقت، نیا

And Again, this Tahir Imran, tried to Malign Army , by deliberately showing Hussain haqanis Tweet, whom Pakistanis dont even follow or believe that much, as well as tried to sugar coat his words , while clearly saying that Army Lie ( There are thousands of posts on twitter, where people simply rule out that Army is a party in current turmoil or backing Imran/TUQ or even Nawaz) , but boy o boy, this chepster wasn't ready to let go this one.

Social Media is basically unearthing all deep hidden secrets of dirty Pak Politics and a network of disjointed volunteers are working day & night to decipher hidden messages and meaning, scanning records to show of the true faces of these parasites.

Don't worry, your time will come too Tahir Imran, just like your Forefathers, Javed Ch, Marvi Sarmad, Talat Hussain, Umer Cheema and the rest.