سوشل میڈیا صارفین نے مائنس ون فارمولہ مستردکردیا،فوادچوہدری تنقید کی زدمیں

rejectddhaia.jpg

گزشتہ روز فوادچوہدری ، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں نے شاہ محمودقریشی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کی جس میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ عوام کو آصف زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا، پاکستان میں بے یقینی کی صورتحال ہے اور اس کی براہ راست ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی سے ملنے آئے ہیں ، تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ، ہمیں حل نکالنا ہے ،ہم حل نکالنے کی طرف جائیں گے ، اسد عمر ،شاہ محمود ،فرخ حبیب ،حماد اظہر ،پرویز خٹک ،اسد قیصر سے گفتگو ہوئی ہے یہ مشکل وقت آیا ہے ہم اس مشکل وقت سے نکل آئیں گے ۔

اس پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے نتیجہ اخذ کیا کہ فوادچوہدری شاہ محمودقریشی کے پاس مائنس ون فارمولہ لیکر آئے ہیں یعنی تحریک انصاف رہے لیکن عمران خان کے بغیر۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف لازم وملزم ہیں، عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنس عمران خان کی بات کرنے والے یہ بات اچھی طرح سمجھ لے کے پی ٹی آئی ہی عمران خان اور عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے، جنہوں نے پارٹی چھوڑدی ہے وہ کسی اور پارٹی میں جانے کی تیاری کریں، عمران خان کو مائنس کرکے انکی واپس کا پلان کامیاب نہیں ہوگا۔

جمشید دستی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جہانگیرترین کی صورت میں ایک اور مصطفیٰ کمال لانچ کرنیکی تیاری ان کا بھی وہی انجام ہوگا جو پاک سرزمین پارٹی کا ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1663812950816182276
عمرانعام کا کہنا تھا کہ بزرگ سہی کہتے تھے: ایک چپ سو سکھ!!پارٹی چھوڑنے والے فواد چوہدری، عمران اسماعیل، ابرار الحق اور دیگر جب تک چپ تھے تو عمران خان کے کارکنان بھی چپ تھے لیکن چھوڑنے والوں کی گفتگو کے بعد اب کارکنان بھی چپ نہیں رہے!!کسی کو کچھ نہ ملے سب لڑتے رہیں اس میں کس کا بھلا ہے
https://twitter.com/x/status/1663907063615946755
انورلودھی نے تبصرہ کیا کہ فواد چودھری نے آج پریس کانفرنس کر کے اس حکومت کے خلاف نئی جدوجہد کرنے کی جو بات کی اگر وہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے مفاد میں نہ ہوتی تو وہ پریس کانفرنس کے فوراً بعد ہی گرفتار ہو جاتے۔مطلب عمران خان کو چھوڑ کر جو بھی دھڑا یا پارٹی بنے گی وہ پی ٹی آئی کے مفاد کے خلاف ہو گی
https://twitter.com/x/status/1663901161563324417
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ تحریک انصاف کو الیکشن ہرانا ناممکن ہے اس کے لئے بہت بڑے پیمانے پر دھاندلی اور پارٹی پر پابندی لگانا پڑے گی ۔۔ کمپنی کا بظاہر پلان یہ ہے کہ الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے تاکہ عوام کا غصہ بھی نکل جائے اور الیکشن کو کریڈیبلیٹی بھی مل جائے لیکن کسی طرح عمران خان مائنس ہو جائے ۔۔
https://twitter.com/x/status/1663887987988635651
لائبہ جدون کا کہنا تھا کہ مائنس عمران خان کی بات کرنے والے یہ بات اچھی طرح سمجھ لے کے پی ٹی آئ ہے ہی عمران خان اپنی اوقات کے مطابق بندہ بات کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے،میرا ووٹ بینک عمران خان کی وجہ سے ہے
https://twitter.com/x/status/1663900136026537984
محسن عالم نے لکھا کہ فواد چودھری نے آج گراؤنڈز بنانا شروع کر دی ہے ، ابھی سٹارٹ میں یہ پی ڈی ایم کو برا بھلا کہیں گے ، عمران خان کے خلاف نہیں بولیں گے ،جیل میں موجود کارکنان کی رہائی کی بات کریں گے ، تا کہ عوام کے دل جیتے جا سکیں ، پھر آہستہ آہستہ یہ اپنی اصلیت دکھانا شروع کریں گے ، لیکن یاد رکھیں
https://twitter.com/x/status/1663890266867245057
خرم نے تبصرہ کیا کہ ہاں جی لاتعلقی عمران خان سے تھی یا تحریک انصاف سے، سیاست بھی نہیں چھوڑی اور تحریک انصاف بھی، بس(-)
https://twitter.com/x/status/1663897153834569735
حافظ فرحت عباس نے لکھا کہ تحریک انصاف کا مطلب ہمارے اور عوام کے لیے صرف عمران خان ہے. عوام ایسی سازش کا سوچنے اور مہرا بننے والوں کو معاف نہیں کرے گی
https://twitter.com/x/status/1663895846952267785
کامران واحد کا کہنا تھا کہ مائنس عمران خان ہو نہیں سکتا یہ کر نہیں سکتے، بظاہر پریس کانفرنس سے لگتا ہے صلح صفائی سے واپسی کے راستے ہموار کیے جا رہے ہیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1663887494952173570
عمیر حسن نے لکھا کہ مائنس ون کا سوچنا بھی وقت . اس وقت تم لوگوں کی حیثیت یہ یے کہ عمران خان کی ٹکٹ کے بغیر کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے. اس وقت پوری پاکستانی قوم کی آخری امید عمران خان ہے اور مائنس ون کے خواب دیکھنے والوں کو یہ قوم کبھی معاف نہیں کرے گی
https://twitter.com/x/status/1663887182744961024
وقاص اعوان نے لکھا کہ جب پارٹی چھوڑ دی تو پھر کیسے واپس جائیں گے ۔یا تو عمران خان کی مرضی جائیں گے یا مائنس عمران ہوگا
https://twitter.com/x/status/1663886823209201665
مقدس فاروق اعون نے لکھا کہ اگر فواد چوہدری نےفرخ حبیب,عاطف خان کا نام لیا ہوتا,کارکنان کو جیلوں سے نکالنے کی بات نہ کی ہوتی توصاف بات تھی نئی پارٹی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،ابھی بہت کنفوژن ہےپریس کانفرنس کامقصد کیاہے۔ایک بات طےہے پارٹی جو مرضی بنا لو،مائنس عمران فارمولا پی ٹی آئی سپورٹرز بالکل قبول نہیں کریں گے۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1663886679290302465
احمد بیگ نے لکھا کہ عمران خان کو ہٹا کر پارٹی قیادت شاہ محمود قریشی سنبھالے اور باقی سب واپس پارٹی جوائن کرلیں ۔۔ یہ پلان لگ رہا ہے، اور جن کو اس پلان پہ عمل کیلئے ملاقاتوں کا کہا گیا ہے انکو بھی پتہ ہے "ووٹ صرف عمران خان کا ہے"
https://twitter.com/x/status/1663886535891066881
ارم زعیم نے لکھا کہ فواد چوہدری اور دیگر کی پریس کانفرنس بہانہ تھیں۔مائنس عمران خان کے لیے راستہ ہموار کیا جا رہا تھا۔عمران خان کو آئین قانون کی گرانٹی اور واسطے دے کر اسمبلیاں بھی تحلیل کروائی گئیں۔یہ جتنا بھی زور لگا لیں ۔خان مائنس نہیں ہو سکتا ۔البتہ انکو اپنی اوقات جلد پتا لگ جائے گی
https://twitter.com/x/status/1663885733596127234
وقاص امجد کا کہنا تھا کہ یہ جن جن کے نام لیے گئے ہیں۔۔۔ ان کی بھول ہے کے عمران خان سے الگ ہو کر کچھ ہو جائے گا۔۔17 جولائی کا الیکشن دیکھ لیں، 20 میں سے صرف 4 لوگ جیتے تھے جو عمران خان کو چھوڑ کر گئے تھے۔۔اب تو 20 میں سے ایک والی بھی صورتحال نہیں ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1663885033411575808
انورلودھی نے مزید کہا کہ یہ پریس کانفرنس مائنس ون فارمولا ہے... عمران خان کے علاوہ جو بھی اپوزیشن بنے گی وہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہی ہو گی
https://twitter.com/x/status/1663884706700730368
ریحان نے لکھا کہ سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے۔ پی ٹی آئی کا وجود عمران خان کی وجہ سے ہے اور عمران خان ہے تو ہی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ جو بھی اپنے قد سے زیادہ بڑی سازش میں مصروف ہو، محتاط ہوجائے، بہت اونچی چھلانگیں لگانے سے کہیں پتلون نیچے نہ گرجائے۔
https://twitter.com/x/status/1663895259099852800
اختر خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم نہی چل سکی اور کچھ سیاسی لوٹے اور سیاسی بونے عمران خان کے بغیر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1663893135905153027 فواد چوہدری کو سنا جاتا تھا اور توجہ سے۔ اب صرف دیکھا جائے گا، رحم آمیز نظروں سے ۔ہارون الرشید
https://twitter.com/x/status/1663966341940822018
 
Last edited by a moderator:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
عمران خان کو مائنس کرکے حکومت بنانے کے خواب دیکھنے والے ہر بندے کو عوام اپنے گھوڑے پر لکھتی ہے