پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونےو الی گاڑیوں کی کمپنی سوزوکی نے خام مال کی قلت کے باعث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خام مال اوربیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے پارٹس کی قلت کے باعث گاڑیوں اور موٹرسائیکل کا پروڈکشن یونٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مراسلے کےمطابق پروڈکشن پلانٹس 8 جولائی تک بند رہیں گے۔
پاک سوزوکی موٹرز کی پروڈکشن بند ہونے کے حوالے سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بھی معاملہ زیر غور آیا، اس موقع پر کمیٹی نے پاک سوزوکی کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی کمپنی نے خام مال کی قلت کے باعث اپنی پروڈکشن بند کی ہے، اس سے قبل بھی پاک سوزوکی، اٹلس ہنڈ اور ٹیوٹا کی انڈس موٹرزنے بھی اپنی اپنی پروڈکشنز کو عارضی طور پر بند کیا تھا۔