سوات:مقامی زبان سےنابلد انگریز خاتون اور پھل پچنے والے چچاکا دلچسپ مکالمہ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2505605-untitled-1688316039-964-640x480.png


سوات میں ایک انگریز خاتون اور سڑک کے کنارے پھل بیچنے والے پٹھان چچا کے درمیان دلچسپ سودے بازی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوات گھومنے آئیں انگریز خاتون ٹوٹی پھوٹی اردو میں پھل خریدنے کی کوشش کررہی ہیں اور سادے لوح چچا بھی اس کے سوالات کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1675394337171972098
خاتون پھل کے ایک کارٹن کی طرف اشارہ کرکے پوچھتی ہیں کہ یہ کتنا ہے جس کا جواب وہ 7 کلو بتاتے ہیں تاہم خاتون کو لگتا ہے کہ چچا قیمت بتارہے ہیں۔ پٹھان بھائی پھر خاتون کو تعلیم بھی دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ایک کلو یعنی ہزار گرام مگر اب بھی خاتون ہزار کا لفظ سمجھ نہیں پاتیں۔

پھر چچا 7 کلو پھل کے کارٹن کی قیمت 500 بتاتے ہیں اور خاتون کو لگتا ہے کہ تمام پھلوں کے کارٹن 500 میں مل رہے ہیں اور اس خوش فہمی کا اندازہ خاتون کے چہرے سے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔


Source
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سوات کو پاکستانیوں کے لئے بھی سستا ہے. پانچ سو میں سات کلو آڑو. زبردست