FaisalKh
Chief Minister (5k+ posts)
پتا نہیں کس زمانے کا ذکر ہے کہ کسی ملک میں چوری ہو گئی معاملہ قاضی کی عدالت میں پہنچا قاضی نے لوگوں کو جمع کیا اور کہا کہ فلاں کمرے میں ایک گدھا کھڑا ہے چور جیسے ہی اس پر ہاتھ رکھے گا گھوڑا ڈھینچوں ڈھینچوں کرنا شروع ہو جائے گا قصہ مختصر چور کے علاوہ سب نے گدھے پر ہاتھ پھیرا اور پکڑا گیا کیوں کہ گدھے پر قاضی صاحب نے رنگ لگا دیا تھا سب کے ہاتھ پیلے ہو گئے لیکن چور کے نہیں ہوئے
اسی طرح کسی دوسرے زمانے میں کچھ لوگوں کو قاضی کی عدالت میں لایا گیا کہ چور کو پہچانا جائے قاضی نے دیکھتے ہی نعرہ لگایا کہ چور کی داڑھی میں تنکہ اور چور نے فوراً داڑھی کو ہاتھ لگایا اور پکڑا گیا
ہمارے یہاں وزیر اعظم صاحب نے را کا ایجنٹ پکڑنے پر قوم سے خطاب نہیں کیا، پشاور اسکول میں سیکڑوں لوگوں کو شہید کرنے پر قوم کو اعتماد میں نہیں لیا واگہ بارڈر پر ٨٠ سے زیادہ لوگوں کو شہید کرنے پر کبھی خطاب کا خیال نہیں آیا لیکن جیسے ہی انکے بچوں کے اثاثے ظاہر ہوئے انہوں نے فوراً خطاب کرنے کی ٹھان لی اور ایک ساتھ کئی دوسرے گناہ اپنے منہ سے قبول کیے
پاکستانی قوم بھی عجیب قوم ہے یہاں لوگ انھیں لوٹ لوٹ کر دوسرے ملکوں میں اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں ٤٠ سال تک حکومت کرنے کے باوجود اسی قوم کے خرچے پر حکمران اپنا علاج کروانے باہر کے ملکوں میں جاتے ہیں خود سڑکوں پر مرنے کے لیے چھوڑ دیے گئے ہیں اور حکمران ٥٠ ٥٠ گاڑیوں کی پلٹن ساتھ لیکر گھومتے ہیں انہی عوام کے پیسوں پر اور انہیں پھر بھی کوئی احساس ہی نہیں ہوتا؟ ایسی قوم کی حالت کوئی کیسے بدل سکتا ہے جو اچھا برا جاننے کے باوجود برا ہی منتخب کرتے ہیں؟
جو ایک بندہ اس معاملے پر آواز اٹھا رہا ہے اسکو بھی سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے کبھی شوکت خانم پر الزام لگاتے ہیں کبھی اسکی باہر کی کمپنیوں کا ذکر کرتے ہیں او بھائی وہ تو ببانگ دہل که رہا ہے کہ اگر اس نے کچھ غلط کیا ہے تو آؤ پہلے اسکو پکڑو تب بھیگی بلی بن جاتے ہیں
یہ تھریڈ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کی کاوشوں کو بھی سیاست کی نظر کیا جا رہا ہے، عدلیہ بھی کوئی ایکشن نہیں لے رہی، فوج کو تو اس معاملے میں پڑنا ہی نہیں چاہیے ورنہ یہ دوبارہ سیاسی شہید بن جائیں گے اور عوام ستو پی کر سو رہی ہے تو ان اربوں کی کرپشن کو کیسے روکا جاۓ گا؟ کیا ایک شخص جس پر چوری کا الزام لگا ہے وہ کوئی ایسا اقدام کرے گا یا کرنے دے گا کہ اسکی چوری بے نقاب ہو جاۓ؟ کم از کم میرا تو نہیں خیال
میری دعا ہے کہ الله تعالی اس قوم پر رحم فرماۓ اور اتنا شعور دے کہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو سمجھ سکیں اور اس پر آواز بلند کر سکیں. میرے خیال میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا اور مستقبل میں کرپشن روکنے کا الله نے بہترین موقع فراہم کیا ہے اگر اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو ایسے موقع پھر شائد ہی کبھی ملے. دھاندلی کے خلاف ایک لائحہ عمل لانے کا ایک بہترین موقع ملا تھا تحریک انصاف کے احتجاج کی صورت میں لیکن وہ بھی سیاسی مصلحتوں اور سازشوں کی نظر ہو گیا الله کرے اس معاملے میں ایسا نہ ہو گو کہ حالات دھاندلی کے خلاف والی صورت حال سے کچھ مختلف نہیں