میرے عزیز شیعہ اور سنی بھائیو، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ضیاء الحق کے دور میں کس طرح مسلمان بچوں کو بہکا کر فرقہ واریت کی آگ میں جھونکا گیا۔ ان کو خوں خوار دہشت گرد بنا کر شیعہ اور سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑوایا گیا۔ آپ سب جانتے ہیں ان فرقہ وارانہ تنظیموں کو پیسہ، اسلحہ اور تربیت کون فراہم کر رہا تھا۔
اسٹیبلشمنٹ نے اس دور میں نواز شریف کو اپنے سیاسی محاذ پر استعمال کیا۔ میرے بھائیو، اب وہی اسٹیبلشمنٹ اپنے سیاسی محاذ پر عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کو استعمال کر رہی ہے۔ یہ وہی تحریک انصاف ہے جو ظالمان کے چچا جان سمیع الحق کو لاکھوں روپے ہدیہ کر چکی ہے۔ یہ وہی تحریک انصاف ہے جس کا شدت پسند تحریک لبیک کے دہشت گردوں سے فکری اور نظریاتی اتحاد ہے، وہی تحریک لبیک جس نے کئی دن تک دارالحکومت اسلام آباد کا محاصرہ کیے رکھا، جن کو دھرنے سے واپسی پر علی الاعلان رقوم کے چیک بھی دیے گئے۔
بوٹ والوں کے زیر سایہ ثاقب نثار کی مسخرہ عدالت نے کالعدم تنظیموں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت بھی مرحمت فرما دی ہے۔ یوں دہشت گرد، ہمارے بچوں کے قاتل اور تحریک انصاف والے اب ایک صف میں کھڑے ہو کر، پوری پاکستانی قوم کو یرغمال بنانے کے لیے پر تول رہے ہیں۔
میرے بھائیو، ان کو کامیاب مت ہونے دینا۔ تحریک انصاف، ان کالعدم تنظیموں اور ظالمان کے ساتھ مل کر بوٹ اور وردی پہن کر پورے پاکستان کو ایک جنگجو ریاست میں بدلنے کی خواہاں ہے۔ ان لوگوں نے برصغیر کو آگ اور خون، محاذ آرائی اور دشمنی میں جھونکنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔
تحریک انصاف کامیاب ہو گئی تو دہشت گرد اسی طرح دندناتے پھریں گے۔ ضیاء الحق کی روح عمران خان کے اندر گھس کر پاکستان کو قائد اور اقبال کے پاکستان سے میلوں دور جہالت اور گمراہی کے سمندر میں ڈبو کر دم لے گی۔

- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/medium/2018/07/5b4ca03a64d99.jpg?r=1817777367
Last edited: