
سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ و ڈپٹی کمشنرز کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت صوبے میں غربت اور بے روزگاری کو نظر انداز کرتے ہوئے افسران پر مہربان ہوگئی ہے اور اسسٹنٹ و ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے رواں مالی سال کےفنڈ ز میں شہری علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیہی علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کیلئے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنزر کیلئے 1300 سی سی ٹویوٹا یارس خریدی جائیں گی جبکہ دیہی علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے ٹویوٹا ہلکس ڈبل کیبن اسٹینڈرڈ ایڈیشن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے اضلاع اور سب ڈویژنز میں تعینات ڈپٹی کمشنرز کو اس سے بھی مہنگی گاڑیاں فراہم کرنے کافیصلہ ہوا ہے۔
صوبائی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سرکاری ڈیوٹیز کیلئے گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت عیش و عشرت پر پیس ضائع نہیں کررہی، رواں مالی سال کے بجٹ میں اس کیلئے پہلے ہی فنڈز مختص کیےجاچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6sindkjfhfhfk.png