سندھ حکومت، خدارا ! سیاست نہیں کام

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

1.jpg

پاکستان میں کوروناٰء وبا آنے سے حکومت پاکستان جہاں اس بیماری کے روک تھام اور سدباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کے لیے سرگرداں ہے، وہیں سندھ حکومت کی تو گویا سیاست میں چاندی ہو گئی ہو۔
12 سال سے سندھ پر برسراقتدار پیپلزپارٹی نے تمام انرجی اپنی سیاست چمکانے اور میڈیا میں اپنی مصنوعی پی آر بنانے پر لگا رکھی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے نا صرف کورونا مریضوں کے لیے مثالی اقدامات کیے جس کی تعریف آج انٹرنیشنل میڈیا بھی کر رہا ہے، بلکہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی بہترین حکمت عملی اپنائی۔ وزیراعظم کا پہلے دن سے مطمع نظر ملک کا وہ نچلا طبقہ رہا ہے جس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی طورپر متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ فالفور احساس کفالت پروگرام کے ذریعے ان خاندانوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا، ممکنہ حالات کے پیش نظر کورونا ٹائیگر فورس کے ذریعے ایسے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری ہے جو مستحق افراد تک راشن پہنچائیں گے۔

حکومت سندھ کے برعکس باقی تمام صوبوں نے وزیراعظم کے دور اندیشن فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سطح پر اقدامات اٹھائے اور ان صوبوں میں صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں دکھائی دیتی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا یا بلوچستان میں عوام، انتظامیہ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہیجان کی کیفیت طاری ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

دوسری طرف صوبہ سندھ کے حالات ہیں جہاں صوبائی حکومت سماجی رابطوں کی پابندیوں پر عملدرآمد کروانے میں بالکل ناکام رہی ہے اور عوام کو صوبائی سطح پر کسی قسم کی مالی امداد یا راشن فراہم نہیں کیا گیا۔


سب سے پہلے وفاق کے فیصلے "کلسٹر وائز لاک ڈاؤن" کے برعکس فیصلے کیے اور بُرے نتائج سامنے آنے پر وزیراعلیٰ سندھ حواس باختہ ہوئے بیٹھے ہیں۔ سندھ حکومت اٹھارویں ترمیم کے تحت تمام فیصلے اٹھانے میں مکمل آزاد ہے، لیکن اپنی ناکامیوں‌ کو وفاقی حکومت پر ڈالنے کی غرض سے روز ان کے وزراء ابھی بھی ہوش کے ناخن لینے کی بجائے میڈیا میں آ کر اپنا "قومی پالیسی" والا منجن بیچ رہے ہیں۔


اب تک اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کی اموات 35 ہیں جبکہ پنجاب میں 28۔ سندھ میں کرونا وائرس کے سبب وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد 25 ہے، پنجاب میں 9 ۔ یہ مریض خدانخواستہ فوت ہوں گے تو سندھ حکومت اس پر بھی وفاقی حکومت کے خلاف سیاست کرے گی۔ (یاد رہے کہ پنجاب کی آبادی سندھ سے دو گنا زائد ہے۔(


وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء اور صوبائی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ خدارا اس وباء میں سیاست کو چھوڑیئے اور اب تک کی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیجیئے۔ دیگر صوبائی حکومتوں کی طرح آپ کو بھی اٹھارویں ترمیم کے تحت سمجھداری سے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے، کہیں ایسا نہ ہو پورے سندھ کو تھر جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ جائے۔
 

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے، باقی صوبوں کی تقلید کرتے ہوئے صوبائی سطح پر عوام کو کوئی ریلیف پیکیج نہ دیا۔ اور اب وفاق کے احساس پروگرام کی رقم کو سیاسی نام دیکر بانٹا جا رہا ہے۔ افسوسناک !

EVkcwiQXgAEJaJ_
EVkcrp6XgAAq9Sc
 

ILUIK

MPA (400+ posts)
nice ? reflection.

to stop exposing themselves further, PPP needs to
1-Acknowledge its own failures

2-avoid maligning the federal govt.
3-take WISE & concrete steps by themselves under the 18th Amendment

لیکن اس کے لئے غیرت درکار ہے
وہ
PPP
کے لیڈرز میں ہے نہیں
 

P@triot

Senator (1k+ posts)
nice ? reflection.

to stop exposing themselves further, PPP needs to
1-Acknowledge its own failures

2-avoid maligning the federal govt.
3-take WISE & concrete steps by themselves under the 18th Amendment

لیکن اس کے لئے غیرت درکار ہے
وہ
PPP
کے لیڈرز میں ہے نہیں
next thing they might do is to spread rumour that zardari or billo rani are infected with coronavirus and the whole sindh & media will forget everything and everyone and start talking about them.
 

ILUIK

MPA (400+ posts)
next thing they might do is to spread rumour that zardari or billo rani are infected with coronavirus and the whole sindh & media will forget everything and everyone and start talking about them.

QUITE possible, they have HIV anyways.
but you say the media will forget!!
well unfortunately the media wont pick this up and discuss anyways- all LAFAFAS, and they are the ones to apologize to nation first as they were the ones who created hype of PPP success in sindh in bughz e IK.
 

P@triot

Senator (1k+ posts)
QUITE possible, they have HIV anyways.
but you say the media will forget!!
well unfortunately the media wont pick this up and discuss anyways- all LAFAFAS, and they are the ones to apologize to nation first as they were the ones who created hype of PPP success in sindh in bughz e IK.
These lifafa journalist are cancer to this country...
 

Back
Top