Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
لاہور: مسلم لیگ ن کی کارکن سمیعہ چودھری کی موت کا معاملہ حل ہو گیا۔پولیس نے موت کو حادثاتی قرار دے کر مقدمہ خارج کر دیا۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال27نومبرکو چمبہ ہاؤس کے کمرے سے ن لیگی خاتون کارکن کی لاش ملی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن سمیعہ چوہدری کی پُراسرار موت کی تحقیقات کے سلسلے میں چمبہ ہاؤس کے 60 ملازمین سمیت رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو بھی شاملِ تفتیش کیاتھا۔سمیعہ چوہدری ہلاکت کیس میں لاہور پولیس نے چمبہ ہاؤس کے ملازم سلامت اور زین العابدین کوحراست میں لیا تھا۔یاد رہےکہ متوفیہ سمعیہ چوہدری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق خاتون کےپھیپڑوں میں سیاہ دھبے پائے گئے تھے تاہم جسم پرتشدد کا کوئی نشان نہیں تھا۔واضح رہےکہ پولیس کاکہناہےکہ فارنزک رپورٹ کے مطابق سمیعہ چوھدری کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی تھی جس کی وجہ سے سمیعہ چوھدری کا مقدمہ کا خارج کر کے حادثاتی موت قرار دے دیا گیا۔
http://www.arynews.tv/ud/samia-chaudhry-murder-case/