سمندری طوفان'بائپر'میں شدت،سندھ کےساحلی اضلاع کےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

25biparjoy.jpg

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان 'بائپر جوائے' سےمتعلق وارننگ جاری کردی ہےجس کے مطابق یہ طوفان تقریبا 14/15 جون کو پاکستان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے ترجمان ادریس محسود کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اس وقت سخت ترین شکل اختیار کرچکا ہے، طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر طوفان اسی رفتار اور اسی سمت کی جانب بڑھتا رہا تو تقریبا 14 سے 15 جون کو پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، طوفان اس وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں سے تقریباً 750 کلو میٹر دور ہے، طوفان کے باعث سمندری علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے۔


ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں،طوفان کی وجہ سے تقریبا 12 فٹ بلندسمندری لہریں ساحل سے ٹکراسکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، ٹنڈالہیار اور میرپورخاص کے ساحلی علاقوں کی آبادیوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے اور ٹھٹھہ اور بدین کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ طوفان کے باعث تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
 

Back
Top