سمندرمیں ڈرلنگ مکمل

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
1_Ol-ElMyKRqslbrT_cSFyng-min.jpeg


اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)کراچی سے 280کلومیٹر دورزیرسمندر تیل وگیس کی تلاش کیلئے مطلوبہ ڈرلنگ کا اعصاب شکن مرحلہ مکمل کرلیا گیا ۔ ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے 14ارب لاگت سے 5ہزار470میٹر زیرسمندر (لائنرتک)ڈرلنگ مکمل کرتے ہوئے تیل وگیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی ۔ ڈرلنگ کمپنی نے تیل وگیس کی حقیقی مقدارکا تعین شروع کردیا ہے ۔ یہ عمل آئندہ تین روز میں مکمل جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق کیکڑا ون بلاک میں 9ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی مقدار موجود ہو سکتی ہے

۔ 92نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایگزن موبل کمپنی کے سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے 11جنوری 2019 کو شروع کی گئی ڈرلنگ لائنر تک مکمل کرلی گئی ہے ۔ ای این آئی، ایگزن موبل، اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل اس کنویں میں 25فیصد کے تناسب سے ملکیت رکھتی ہیں اور اسی تناسب سے چاروں کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کے تخمینی ذخیرے 9ٹریلین کیوبک فٹ تک رسائی کیلئے طویل عرصے سے کوششیں جاری تھیں۔ ڈرلنگ کمپنی گیس وتیل کے ذخیرے کی حقیقی مقدار کا تعین کرنے کیلئے 200میٹر ذخیرے میں رسائی شروع کردی ہے ۔

ہائی پریشر کے باعث یہ عمل محتاط انداز میں آئندہ تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا جسکے بعد ذخیرے سے ملنے والے نمونوں کی ٹیسٹنگ اور تجزیہ کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اگر تکنیکی ٹیم نے تجویز دی تو ذخیرے کے اندر1ہزار میٹر نیچے تک جانے کی کوشش کی جائیگی۔ ڈرلنگ کے عمل کے دوران آپریشن ٹیم کو ہائی پریشر کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ہائی پریشر کسی بھی گیس کے ذخیرے کی کامیابی کا روشن عندیہ تصورکیا جاتا ہے ۔ذخیرے سے ملنے والے نمونوں کی ٹیسٹنگ اور تجزیہ کرنے کے بعد اگر ذخیرے میں گیس یا تیل کی بڑی مقدار کی تصدیق ہوگئی اور جسکی مالیت 10ارب ڈالر سے زائد ہوتو گیس وتیل کو نکالنے کیلئے سمندر میں انفراسٹرکچر بچھایا جائے گا۔

ذخیرہ بڑا ثابت ہونے کی صورت میں پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل6ارب ڈالر سالانہ کم ہونے کی امید ہے ۔ دوسری جانب حیران کن امریہ ہے تیل وگیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ مکمل کرنے والی کمپنی ای این آئی کے درآمدکردہ ڈرلنگ بحری جہاز، ہیلی کاپٹرزاور دیگر سامان کو ایف بی آر کی جانب سے تاحال کلیئرنس نہیں مل سکی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے آج ای این آئی سمیت سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے مستقبل میں آنیوالی کمپنیوں کو کسٹمزڈیوٹی سے چھوٹ دئیے جانے کا امکان ہے ۔

https://www.roznama92news.com/سمندرمیں-نگ-مکمل-تیل-گیس-کی-حی-شروع

 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
یہ تھی وجہ 26 فروری کے حملے کی اور 27 فروری کو جواب مل گیا کہ جاسوسی کے شعبے میں بھارت بہت پیچھے ہے ہم سے ۔ انہیں ایک انفارمیشن ملی کہ تیل کا بڑا ذخیرہ نکلنے والا ہے جس کو تباہ کرنے کے لئے جنگ کا ماحول پیدا کیا گیا تاکہ اسی جنگ کو بہانہ بنا کر تیل کے مقام کو تباہ کیا جا سکے ۔ پر 27 فروری کو انہیں پتہ لگا کہ جب ان کا آرمی چیف ہی محفوظ نہیں ہے تو جبگ شروع ہونے کے بعد صورت حال کیا ہوگی۔ اللہ کا شکر ہے اس نے ہمیں کامیاب کیا
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
Sirf 10 billion dollar value hye total. Yeh baat hazam nae hoe. 10 billion ka petrol to ham 2 saal mein khatam ker jaen gay
۔ ۱۰ بلیں ڈالر کا ہوا تو بھر انفراسٹرکچر بچھایا جائے گا وگرنہ نہیں۔

امید تو 300 بلین بیرل کی جا رہی ہے اور ان بیرل کو ڈالر کے ساتھ ضرب خود دے دو
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تھی وجہ 26 فروری کے حملے کی اور 27 فروری کو جواب مل گیا کہ جاسوسی کے شعبے میں بھارت بہت پیچھے ہے ہم سے ۔ انہیں ایک انفارمیشن ملی کہ تیل کا بڑا ذخیرہ نکلنے والا ہے جس کو تباہ کرنے کے لئے جنگ کا ماحول پیدا کیا گیا تاکہ اسی جنگ کو بہانہ بنا کر تیل کے مقام کو تباہ کیا جا سکے ۔ پر 27 فروری کو انہیں پتہ لگا کہ جب ان کا آرمی چیف ہی محفوظ نہیں ہے تو جبگ شروع ہونے کے بعد صورت حال کیا ہوگی۔ اللہ کا شکر ہے اس نے ہمیں کامیاب کیا
bhai aap fiction movies kam dekha karain plz!
ap soochtey bohat ho , kam socha karain.
kekra 1 ki location aur gwadar aur quetta main incident ka koi connection nahi hai!

Feb ko abhinandan ki chai URI incident ka reaction thee
BLA ki access kekra tak nahi.
koi information ka link ya source bhi dia karain.
yar itni war mongering kartey ho ?
ab ap doost bhi hain tu kia bolain!
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
bhai aap fiction movies kam dekha karain plz!
kekra 1 ki location aur gwadar aur quetta main incident ka koi connection nahi hai! BLA ki access kekra tak nahi.
koi information ka link ya source bhi dia karain.
yar itni war mongering kartey ho ?
ab ap doost bhi hain tu kia bolain!
جاسوسی کے جو ذرائع آپ سوچتے ہو وہ ویسے نہیں ہیں۔ آئی فون استعمال کرتے ہوئے آپ سوچ رہے ہو کہ کیکڑا ون کی معلومات کسی بلوچ لبریشن آرمی کے بندے کے ذریعے ہی بھارت تک پہنچ سکتی ہیں۔
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
Sirf 10 billion dollar value hye total. Yeh baat hazam nae hoe. 10 billion ka petrol to ham 2 saal mein khatam ker jaen gay
oh door fitey moon!
yar yeh bhi desi murghi aur katta bhains wala flop scene hogaya?
main tu CNG ki tanki nikalwaney wala tha ?
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
oh door fitey moon!
yar yeh bhi desi murghi aur katta bhains wala flop scene hogaya?
main tu CNG ki tanki nikalwaney wala tha ?
اس کو بولتے ہیں بد دیانتی۔ آرٹیکل میں یہ نہیں لکھا کہ اس ذخیرے کی مالیت 10 بلین ڈالر ہے۔ اس میں لکھا ہے اگر ذخیرے کی مالیت 10 ارب ڈالر سے زائد ہوئی تو ہی پیٹرول نکالنے کے لئے انفرا سٹرکچر بچھایا جائے گا۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Sirf 10 billion dollar value hye total. Yeh baat hazam nae hoe. 10 billion ka petrol to ham 2 saal mein khatam ker jaen gay
10 billion annually, I believe....which is why the oil import bill is expected to go down by $6 billion annually. Because currently, we cant refine all of the oil we extract
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
اس کو بولتے ہیں بد دیانتی۔ آرٹیکل میں یہ نہیں لکھا کہ اس ذخیرے کی مالیت 10 بلین ڈالر ہے۔ اس میں لکھا ہے اگر ذخیرے کی مالیت 10 ارب ڈالر سے زائد ہوئی تو ہی پیٹرول نکالنے کے لئے انفرا سٹرکچر بچھایا جائے گا۔
yar sanu tu ay nahi pata billion main kinnay zero honday ney??
 

TruthWillOut

Senator (1k+ posts)
Sirf 10 billion dollar value hye total. Yeh baat hazam nae hoe. 10 billion ka petrol to ham 2 saal mein khatam ker jaen gay
I think its a rule , the companies won't waste their resources if the value is less than 10 billion dollars as they are partners of 25%.

somewhere i read that there is 500 million barrels of crude oil ( worth 35 billion dollars at least) and then there is gas well.