سمجھداری سےفیصلے کرتے رہے تو ملک کے دیوالیہ ہونیکا کوئی امکان نہیں،مفتاح

mifth1i1h1h121.jpg

معیشت کے استحکام کے لیے بنائی گئی پالیسیوں اور اہداف کے حوالے سے ہم صحیح ڈگر پر چل رہے ہیں، ہم سمجھداری کے ساتھ فیصلے کرتے رہے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے، یہ راستہ اب اور بھی مشکل ہے لیکن پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ملک میں تباہی سے نپٹنے میں ابھی اور وقت لگے گا لیکن زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور معیشت کے استحکام کے لیے بنائی گئی پالیسیوں اور اہداف کے حوالے سے ہم صحیح ڈگر پر چل رہے ہیں، ہم سمجھداری کے ساتھ فیصلے کرتے رہے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملک کو 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جو اب 30 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، کریڈٹ ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا، بانڈ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی لیکن دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ معمول پر آ جائے گی۔ کپاس جیسی دیگر درآمدات میں کرنٹ اکائونٹ بیلنس کو 4 ارب ڈالر اور برآمدات کی مد میں بھی نقصان ہوا اس کے باوجود زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک اضافہ ہو گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 4 ارب ڈالر سے زیادہ کے بین الاقوامی مالیاتی ذرائع کو محفوظ کیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر سے رواں مالی سال تقریباً 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ہو رہی ہے جبکہ تیل کے 1 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ایک قریبی دوست ملک سے جلد از جلد قانونی دستاویز پر دستخط کر لیے جائیں گے۔

دریں اثنا ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بن حسنی اور ورلڈ بینک کے انرجی پروگرام لیڈر ٹیوٹا کاسینیکو نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی جس میں عالمی بینک کے آر آئی ایس ای II اور پی اے سی ای II پروگرامز پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں ایف بی آر کے اعلی حکام کے علاوہ وزارت خزانہ انرجی ڈویژن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آر آئی ایس ای II اور پی اے سی ای II پروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اب تک کے حاصل کردہ اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
ابے چمپو۔۔۔۔۔۔تمھاری ایسی سمجھداری جاری رہی تو عوام دیوالیہ ہو جائے گی
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مثال کے طور پر کیا فیصلہ کیا ہے!؛

زراعت، صنعت اور خدمات کی پیداوار بڑھائے بغیر کیا تیر مار لو گے!؛
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
Everyone knows that.,”your party and your master neutrals don’t have “a little amount of samazderi”.So get off and do whatever you are fit for .
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

انکی سمجھداری سے مراد...... عوام پر انکی سہہ جانے کی ہمت سے زیادہ بوجھ ڈالو اور حاصل ہونے والے پیسوں سے خوب گلچھرے اڑاو
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
سمجھداری کے فیصلے ہیں کھسرے بلاول سمیت چمچوں کڑ چھوں کے ساتھ کو غیر ملکی دورے کرا کے سیلاب زدگان پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی عیاشی پر کرو
ہر دورے پر یہ حرام زادے نطفہ حر ام فراڈئے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں
در لعنت حرام زادو کروڑوں روپے کے اشتہار اور کروڑوں روپے کے دوروں کے پیسے سیلاب زدگان کی بجائے اپنے اوپر خرچ کرنے والو اپنی چمچوں پر خرچ کرنے والے سور کے بچو چورو فراڈیو منی لانڈرو کروڑوں روپے اور اربوں روپے ممبر خریدنے پر خرچ کرنے والے خنزیر کے بچو
 

ajaved

MPA (400+ posts)
Miftah Sb Ap nay cocomo k 5 rs k packet may 4 say 3 cocomo kar di.. ap is par tawajo dain.... mulq ki economy k lea kisi samajdar insan ko wazarat karnay dain.
 

Back
Top