سمجھداروں کیلیئے اشاره کافی

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
سمجھداروں کیلیئے اشاره کافی

کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا ،ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے پوچھاکس قدر ویران گاؤں ہے،.۔.؟طوطے نے کہا لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا ھےجس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے ،عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا،اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ہوکر بولا،تم لوگ اس گاؤں میں مسافرلگتے ہو،آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ،میرے ساتھ کھانا کھاؤ_

اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کرسکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی،کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ہونے کی اجازت چاہی،تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا_ تم کہاں جا رہی ہوطوطی پرشان ہو کر بولی یہ کوئی پوچنے کی بات ہے ،میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔۔۔،الو یہ سن کر ہنسا..اور کہا ..یہ تم کیا کہ رہی ہوتم تو میری بیوی ہو_

اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی،دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تواُلو نے طوطے کے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہاایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں،قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہوگا_

اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ہوئے ،،قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کےحق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کردی_

طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی ،بھائی اکیلئے کہاں جاتے ہواپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤطوطے نے حیرانی سے اُلو کی طرف دیکھا اور بولا اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو،یہ اب میری بیوی کہاں ہے ،عدالت نے تو اسےتمہاری بیوی قرار دے دیا ہے

اُلو نے طوطے کی بات سن کر نرمی سے بولا،نہیں دوست طوطی میری نہیں تمہاری ہی بیوی ہے-میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ

بستیاں الو ویران نہیں کرتے.بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ہے_

:13:​
 
Navyseals

Banned
بھئی مزہ آ گیا آپ کا آرٹیکل پڑھ کر۔ واقعی یہ حقیقت ہے جیسا کہ حضرت علیؓ کا قول ہے کہ ظلم کی بناء پر معاشرے قائم رہ سکتے ہیں لیکن ناانصافی معاشروں کو تباہ کر دیتی ہے اور یہی ہمارے معاشرے کے ساتھ ہو رہا ہے
 
A-Thinker

Minister (2k+ posts)

اب پٹواری اسی کشمکش میں مبتلا رہیں گے کہ یہ الو کہیں ہمیں تو نہیں کہہ دیا گیا_ خیر اس کہانی میں اگر الو دونوں اںکھوں سے اندھا تھا تو قاضی ضرور ایک آنکھ والا ہو گا_

1mr4n

Minister (2k+ posts)

ہمارے پاکستان میں تو الو حکومت میں بھی ہیں اور قاضی جنگل والے بھی بیٹھے ہیں_ ایک پاجامے اور شراب کی بوتل پر سوموٹو مشین ایکشن میں آتی ہے لیکن کروڑوں کی بلیک منی سامنے آنے پر ان کے سر پر جُو نہیں رینگتی_

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
یہ الو کوئی شہبازشریف نسل کا لگا ہے جو دوسروں کی بیویوں پر ڈورے ڈالنے کے چکر میں رہتا ہے_
 
pablo

Banned
الو سانوں کہہ دیتا جے ؟

اب پٹواری اسی کشمکش میں مبتلا رہیں گے کہ یہ الو کہیں ہمیں تو نہیں کہہ دیا گیا_ خیر اس کہانی میں اگر الو دونوں اںکھوں سے اندھا تھا تو قاضی ضرور ایک آنکھ والا ہو گا_

سائنسدان عرف ہمیش ریشمیا تم کو اعتبار نہیں
کے لوگ تمہاری بات کو دیہان سے سنے گے ؟

خود ہی...... دھاگا بنانا
خود ہی .... آکر پکا پٹواری ..اور .. بی .. کی ای ڈی سے لائیک کرنا
:) پھر کمنٹس کرنا .. پھر کہتے ہو میں دہاڑی دار بھی نہیں .. تو کیا ذہنی مریض ہو ؟
 
karachii

Minister (2k+ posts)

اب پٹواری اسی کشمکش میں مبتلا رہیں گے کہ یہ الو کہیں ہمیں تو نہیں کہہ دیا گیا_ خیر اس کہانی میں اگر الو دونوں اںکھوں سے اندھا تھا تو قاضی ضرور ایک آنکھ والا ہو گا_

G Haa Ek Ankh Wala ***** Dajjal
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

ہم معذرت خواہ ہیں کہ سپریم کورٹ کی سوموٹو مشین خراب ہے_

کسی چھوٹے چور کو سزا دینا ہوتو آپ سُریم کورٹ میں جاسکتے ہیں، البتہ مُلک کو لوٹنے برباد کرنے والے اور مُلک دُشمنوں کو راز دینے والوں کو سزا دینے کے لئیے سُپریم کورٹ کے پاس وقت اور ایمان دونوں نہیں_

(yapping)​
 
kakamana

Minister (2k+ posts)
تو پٹواریوں والے ذہنی مرض کو کیا کہو گے؟ خاص طور پر ببلی بٹ کے ہر دلعزیز دانیال ، پرویز رشید
کی بیماری کا تو تم کچھ علاج کراؤ

سائنسدان عرف ہمیش ریشمیا تم کو اعتبار نہیں
کے لوگ تمہاری بات کو دیہان سے سنے گے ؟

خود ہی...... دھاگا بنانا
خود ہی .... آکر پکا پٹواری ..اور .. بی .. کی ای ڈی سے لائیک کرنا
:) پھر کمنٹس کرنا .. پھر کہتے ہو میں دہاڑی دار بھی نہیں .. تو کیا ذہنی مریض ہو ؟
 
asadrehman

mujhay tu dehari daar lagta hai.....zahni mareez hota tu dehari k sath noon league ko support kar raha hota :P
 
bus aik cheez ka afsoos hota hai zindagi may....us kanay dajjal ki pick may nay apnay orkut profile pay lagaee rakhi....Allah Pak hum sb ko asal dajjal k fitnay say mahfooz rakhay...Ameen
 
pablo

Banned
تو پٹواریوں والے ذہنی مرض کو کیا کہو گے؟ خاص طور پر ببلی بٹ کے ہر دلعزیز دانیال ، پرویز رشید
کی بیماری کا تو تم کچھ علاج کراؤ
:)عورتوں کا ذکر تمیز سے کیا کرو.... بہنیں اور بھانجیاں عمران خان کی بھی ہیں
 
Missfit

Senator (1k+ posts)
Tota to bohat he bevakoof tha us ko chahiey tha k apni marzi ky judge ka inquiry comission bna deta or kehta jb fesla hoga tb he toti mily gi or esy wo apni sari zindagi khushi khusi toti k sath guzar leta or ullu sari zindagi fesly k intezar main truck ki batti k peechay laga rehta [hilar]
 
Last edited:

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

سائنسدان عرف ہمیش ریشمیا تم کو اعتبار نہیں
کے لوگ تمہاری بات کو دیہان سے سنے گے ؟

خود ہی...... دھاگا بنانا
خود ہی .... آکر پکا پٹواری ..اور .. بی .. کی ای ڈی سے لائیک کرنا
:) پھر کمنٹس کرنا .. پھر کہتے ہو میں دہاڑی دار بھی نہیں .. تو کیا ذہنی مریض ہو ؟

ہر جگہ کو مریم بریگیڈ سیل نہ سمجھ لیا کرو ماشٹر ڈھنکنے
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
تو پٹواریوں والے ذہنی مرض کو کیا کہو گے؟ خاص طور پر ببلی بٹ کے ہر دلعزیز دانیال ، پرویز رشید
کی بیماری کا تو تم کچھ علاج کراؤ

mujhay tu dehari daar lagta hai.....zahni mareez hota tu dehari k sath noon league ko support kar raha hota :P

اس کو نظر انداز کریں اپنی دوسری آئی ڈی کی مرگ کے افسوس میں مبتلا ہے_ ٹی وی لگاتا ہے تو وہاں نوازشریف کو لتر پڑتے دیکھتا ہے سوشل میڈیا پر آتا ہے تو ن لیگ کو گالیاں پڑتی دیکھتا ہے تو بیچارہ کھسیانی بلی کی طرح یہاں آ کر ممبرز پر پرسنل اٹیک شروع کر دیتا ہے_ اس کو جواب مت دیا کریں_

یہ فورم بھی تحریک انصاف کا ہے، میں بھی دہاڑی دار ہوں اور یہ ساری تحریک انصاف کی آئی ڈیز بھی میں ہی چلا رہا ہوں_ جس کو تکلیف ہے وہ برنول کا استعمال بڑھا لے_

:lol:مکینک غصہ ای کر گیا اے..... چل لگا رے