سلسلہ باریک واردات (۴)

Asad Mujtaba

Chief Minister (5k+ posts)

حالیہ چند روز کے دوران آپ کو آزاد ڈیجیٹل نامی چینل کے حوالے سے اچانک سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیویٹی نظر آرہی ہوگی۔ اس چینل کا سی ای او مصور عباسی نامی ٹاؤٹ ہے جو عمران خان دور میں کسی وفاقی وزیر کا ایڈوائزر بھی لگا رہا۔ خود کو وکیل کہتا ہے اور ہمیشہ انہی مقدمات میں نظر آئے گا جن کی پیش بندی فوج نے پہلے سے کررکھی ہوتی ہے۔ کمپنی نے جب کبھی کسی کے خلاف مقدمہ درج کروانا ہو یا کسی جج کو ڈرانے کیلئے اس کے خلاف بیانات دلوانے ہوں تو عام طور پر ایسے ہی ٹاؤٹ استعمال کئے جاتے ہیں۔
خیر، موصوف کئی سال سے فیس بک پر موجود تھے لیکن ان کا پیج ڈیڑھ دو ہزار سے زیادہ فالؤرز نہ لے سکا۔ ان کی ابتدائی پوسٹس پر ڈھائی درجن لوگ ٹیگ ہوتے لیکن لائکس کی تعداد نصف درجن تک رہی رہتی۔
اب یکایک آزاد ڈیجیٹل نامی چینل لانچ ہوگیا اور اس پر ٹاؤٹ صحافی اور مشکوک پی ٹی آئی لیڈران کے انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔
کمپنی کا پلان یہ ہے کہ سیاست ڈاٹ کام کے مقابلے میں نیوز چینل لانچ ہو اور حقیقت ٹی وی کی طرح مؤثر طریقے سے ریچ بھی رکھتا ہو۔
مصیبت لیکن یہ ہے کہ آجکل ٹاؤٹ کی پہچان کا معیار بہت آسان ہوچکا ہے۔ جو کوئی بھی کمپنی اور حافظ کی تعریفیں کرے، سمجھ جائیں کہ وہ ٹاؤٹ ہے۔
یہ پراجیکٹ بھی ایس آئی ایف سی، استحکام پارٹی، شاہد آفریدی کی طرح لانچ ہونے سے قبل ہی پِٹ گیا
GR9xxNNa4AAnKE-

https://twitter.com/x/status/1810290669103050903
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Awaam ke tax ko zayaa karney wali lanati fouj ko jahanum ke neechey bi jagaa nahin miley gi