سفاک بھائی اور باپ کا ظلم،لڑکی قتل،ویڈیو بھی بناتے رہے

tobahai11h.jpg


پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا,سفاک بھائی نے باپ کی موجودگی میں بہن کو قتل کردیا,تھانہ صدر ٹوبہ کی حدود کے علاقے چک نمبر 477 جب آلو وال میں بھائی اور باپ نے 17 اور 18 مارچ کی شب ماریہ نامی لڑکی کو قتل کیا۔

باپ اور بیٹے نے لڑکی کو قتل کر کے اُس کی ویڈیو بھی بنائی اور پھر اُسے خاموشی سے دفنا دیا۔ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقتولہ کے دوسرے بھائی نے قبرکشائی کی درخواست بھی دے دی۔

تھانہ صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کہنا ہے کہ 24 مارچ کو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد فیصل نامی شخص نے اپنے والد عبد الستار کے ساتھ مل کر بہن کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔ اس اطلاع پر احمد رضا ایس آئی تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر گئے تو ملزمان فرار ھو گئے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1773049424274407919
ملزمان نے مقتولہ کو گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا تھا، مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی قبر کشائی کروا کر پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔ ایس آئی نے یقین دہانی کرائی کہ سفاک مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا,وزیراعلی پنجاب نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی.

اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں,پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور بھائی نے لڑکی کو قتل کردیا تھا پولیس کے مطابق بہنوئی نے لڑکی کی شادی اپنے بھتیجے شہزاد سے کرادی تھی، ملزم والد اور بھائی نے فیصل آباد سے شیخوپورہ آکر لڑکی کو قتل کیا,ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں برج میں شادی شدہ جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Jahiliyat ki intiha —— Babadi aur Bhook iss Qaom ka muqadar hai —- Koi Khuda ka khoaf nahi ?​

How a Father or a brother could hurt their own blood ?​

Ghuddar Ghaleez Corrupt Fouj aur Ploice kay samnay Tumhari jurat nahi aur mazloom aurat par Zulm ? 😡

 

Husain中川日本

Senator (1k+ posts)
tobahai11h.jpg


پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا,سفاک بھائی نے باپ کی موجودگی میں بہن کو قتل کردیا,تھانہ صدر ٹوبہ کی حدود کے علاقے چک نمبر 477 جب آلو وال میں بھائی اور باپ نے 17 اور 18 مارچ کی شب ماریہ نامی لڑکی کو قتل کیا۔

باپ اور بیٹے نے لڑکی کو قتل کر کے اُس کی ویڈیو بھی بنائی اور پھر اُسے خاموشی سے دفنا دیا۔ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقتولہ کے دوسرے بھائی نے قبرکشائی کی درخواست بھی دے دی۔

تھانہ صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کہنا ہے کہ 24 مارچ کو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد فیصل نامی شخص نے اپنے والد عبد الستار کے ساتھ مل کر بہن کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔ اس اطلاع پر احمد رضا ایس آئی تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر گئے تو ملزمان فرار ھو گئے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1773049424274407919
ملزمان نے مقتولہ کو گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا تھا، مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی قبر کشائی کروا کر پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔ ایس آئی نے یقین دہانی کرائی کہ سفاک مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا,وزیراعلی پنجاب نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی.

اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں,پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور بھائی نے لڑکی کو قتل کردیا تھا پولیس کے مطابق بہنوئی نے لڑکی کی شادی اپنے بھتیجے شہزاد سے کرادی تھی، ملزم والد اور بھائی نے فیصل آباد سے شیخوپورہ آکر لڑکی کو قتل کیا,ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں برج میں شادی شدہ جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
انسان درندوں سے بھی نیچے گر گیا ہے ، درندے بھی اپنے بچوں کو نہیں مارتے

Sad Cartoon GIF
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
جب ملک کی فوج اور عدلیہ اور پولیس خود درندگی کرتے ہیں تو عوام سے کیا امید رکھو گے، یہ سب جانور ہیں