سعید انور کا ایک تازہ بیان

ahmedameen786

Politcal Worker (100+ posts)
saeed4.jpg

سعید انور کا ایک تازہ بیان ملاحظہ ہو

یہ آج سے تقریبا" تین سال قبل کی بات ہے کہ اخبار کے اوراق پلٹتے ہوئے ایک خبر پر نظر پڑی خبر کیا تھی گویا بم کا ایک گولہ جو سیدھا سینے پر جالگا خبر کے مطابق جان بچانے والی دو نمبرجعلی ادویات کے استعمال سے اب تک ہزاروں مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں پڑھ کر سخت صدمہ ہوا اس کا ذکر جنید بھائی سے کیا وہ اس خبر کو پڑھ کرمارے صدمے کے غش کھا گئے بعد کچھ ساعت انہیں ہوش آیااور کہنے لگے چلو سعید بھائی ان جعلی دوا فروشوں اور ان کے بنانے والوں کو تبلیغ کرتے ہیں خدا جھوٹ نا بلوائے رات کے قریبا" اڑاھائی بجے کا وقت ہو گا ایک جعلی ادویات بنانے والے گنہگارکا دروازہ کھٹکھٹایا وہ آنکھیں ملتا اول فول بکتا برآمد ہوا ہم نے کہا اے بندہ خدا کیوں جعلی ادویات بناتا ہے ؟ کیوں معصوم جانوں سے کھیلتا ہے؟ فورا" گڑگڑا کر پیروں پرگر گیا،توبہ کی کلمہ پڑہا اور دوبارہ مسلمان ہو گیا فورا" جعلی ادویات کا سارا سٹاک تلف کیااور آئندہ اس دو نمبری سے توبہ کی دو ہفتے کے درس کے لئے ہمارے ساتھ ہو لیا اس کے دیکھا،دیکھی تمام جعلی ادویات فروشوں اور انہیں بنانے والوں نے ہمارے تبلیغی مرکز کے سامنے اپنی ان ادویات کو نذر آتش کیا اور انہیں دوباہ نا بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قبلہ طارق جمیل کے ہاتھوں بیعت اور ملک شام کے تبلیغی دورہ کی سعادت حاصل کی اور آج ہماری تبلیغ کی وجہ سے صورتحال یہ ہے کہ ملک سے جعلی ادویات کا نام نشان تک مٹ چکا ہے
قبلہ طارق جمیل کی زبانی اک روز علم ہوا کہ اس ملک میں دودھ فروش عوام خصوصا" معصوم بچوں کی بنیادی غذا اور اللہ کے نور دودھ میں ڈیٹرجنٹ،بالصفا پوڈر،دیگر غلیظ زہر آلود اجزا کی ملاوٹ کرتے ہیں فورا" قبلہ گاہی اعلی حضرت طارق جمیل کی صاحب کی ہدایت پرمیں اور جنید بھائی ان دودھ فروشوں کو تبلیغ اور عذاب الہی سے ڈرانے کے لئے نکل کھڑے ہوئے
علی الصبح فجرو،فجری کاوقت تھا ہم گوالوں کے ڈیرے پر جا پہنچے کیا دیکھتے ہیں کہ گوالے دودھ میں انہیں جان لیوا اجزاء کی ملاوٹ کر رہے ہیں ہم نے انہیں پچکار کر ،نرمی اور پیار سے سمجھایا ارے نادانوں کیوں عذاب الہی کو دعوت دیتے ہو؟ کیوں اپنے لئے نار جہنم خریدتے ہو ہمارے اس وعظ کے نتیجہ میں تمام گوالے زار وقطار رونے لگے آنسوؤں اور ہچکیوں کے درمیان توبہ تلا کرتے ہوئے گوالوں نے اپنی گائیں اور بھینسوں کی رسیاں کھول کر انہیں ہمارے حوالے کیا میں اور جنید بھائی انہیں ہانکتے ہوئے تبلیغی مرکز لے آئے ان کے بھی دیکھا،دیکھی تمام گوالے اپنی،اپنی گائیں،بھینسیں چھوڑ،چھوڑ کر جاتے رہے آجکل ہمارے تمام تبلیغی رضاکاران کا دودھ دوہو،دوہو کرخلق خدا میں تازہ اور خالص دودھ فراہم کرتے ہیں
ابھی کرنے کو تو اور بھی بہت سے کام تھے جیسے ملک سے بدعنوانی،رشوت ستانی،اشیاء خورد ونوش میں ملاوٹ وغیرہ کے خلاف بھر پور تبلیغ مگراجل نے جنید بھائی کو مہلت نہ دی میں بھی جنید بھائی کے ساتھ ہی جانا چاہتا تھا مگر ابھی ایک اہم کام کی تکمیل باقی ہے کرکٹ میں سٹے بازی اورمیچ فکسنگ کی بنیاد میرے ہاتھوں رکھی گئی تھی اور اسے ختم بھی میں ہی کروں گا لیکن کیا کروں؟ سٹے بازی،جوئے اور میچ فکسنگ کا میرے ہاتھوں لگایا ہوا پودا اب تن آور درخت بن چکا ہے ایک شاخ کاٹتا ہوں تین اور نکل آتی ہیں

 
Last edited:

Zia Yasir

MPA (400+ posts)

بہت خوب۔۔۔ تبلیغی جماعت نے اب تک صرف لوگوں کو پکڑ پکڑ کر داڑھیاں رکھوانے اور شلواریں سیدھی کروانے کا کام ہی کیا ہے، اچھلے بھلے لوگوں کو عقل بند ٹوٹ بٹوٹوں میں کنورٹ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ اگر تبلیغی جماعت نے کچھ کرنا ہی ہے تو معاشرے کی برائیوں کو ختم کرنے کی طرف توجہ دے، لوگوں کی اخلاقی تربیت کرے۔۔۔۔

 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سب کچھ تبلیغی جماعت ہی نے کرنا ہے ادارے کرپشن کرنے اور بقیہ سب میلہ دیکھنے میں مصروف ہیں
 

ahmedameen786

Politcal Worker (100+ posts)
سب کچھ تبلیغی جماعت ہی نے کرنا ہے ادارے کرپشن کرنے اور بقیہ سب میلہ دیکھنے میں مصروف ہیں

نہیں سلیٹیں صاف کرنے اور تاریخیں بدلنے میں مصروف ہیں

 

Xiggs

Chief Minister (5k+ posts)
well! agar esa kuch hua hai to buhat hi achi baat hai. lekin unn hazaron jaano ka kia jo zaya hogayee jali adwiyat ke istemal se...junaid and saeed ne buhat acha kaam kia...lekin us jali adwiyat faroshon ko saza nahi milni chahiye?

1000s chohay kha ke billi hajj ko chali?
 
سیاستدانوں کو چوری چکاری سے منع کرنے کے لئے تبلیغ کریں گے، یا مدرسہ کے لئے پلاٹ یا چندہ لیں گے ؟؟
 

imran_hosein_fan

Minister (2k+ posts)
When he is gonna expose the corruption in cricket? Or does he love his lofe so much that he aint gonna utter a single thing regarding corruption in cricket?
 

fawad ali

Chief Minister (5k+ posts)
Tablighi jamaat never discusses social problems of our society like cheating, lying to sell products, milawat in milk medicines, sifarish culture, nepotism culture. All they talk about is shalwar ooper kero, darhi lambi kero, music haram, sharab haram, soowar ko gosht haram ( Pakistan mai kitnai log soowar ka gosht khatai hon gai magar in ko yehi sab sai bara masla nazar aata hai).
 

Back
Top