[h=1]سعودی عرب کے بادشاہ کومے میں چلے گئے[/h]
سعودی عرب میں بعض ذرائع نے کہا ہے کہ اس ملک کے بادشاہ عبدالله بن عبدالعزیز کی صحت مزید بگڑ گئی ہے اور وہ کوما میں چلے گئے ہیں جبکہ انکے امریکی ڈاکٹر نے انکی برین ہیمریج کی خبر دی ہے -
فارس نیوز ایجنسی نے "براثا" خبررساں ایجنسی کے حوالے سے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی تک سعودی حکام نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے اور اسکے ممکنہ سیکورٹی نتائج کے پیش نظر کسی بھی اعلان سےگریز کر رہے ہیں جبکہ اندرونی بحرانوں سے نمٹنے کےلئے سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز پوری طرح ہائے الرٹ ہیں - اس سے قبل بھی بعض ذرائع نے سعودی عرب کے بادشاہ کی موت کا دعوی کیا تھا جسے بعد میں مسترد کردیا گیا -
سعودی عرب کے ولی عہد نايف بن عبدالعزیزبھی 16 جون کوجینوا کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔