سعودی عرب میں ملک سے غداری کے الزام میں ایک شہری کو موت کی سزا سنادی گئی ہے۔
عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام پر وطن سے غداری کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجرم مشعل بن سلیمان کی دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ تھا اور مجرم نے دہشتگردوں کو ٹھکانہ فراہم کیا اور ان کی مدد بھی کی،مجرم امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملزم پر وطن سے غداری جیسے کاموں کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل سعودی عرب میں تین سعودی باشندوں کو ملک سے غداری کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، ان ملزمان پر دہشت گردوں کی تنظیموں کی مدد، دہشتگردانہ سوچ اختیار کرنے اور خون ریزی کا حصہ بننے جیسے الزامات تھے۔