http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102946638&Issue=NP_LHE&Date=20150707
کوئی توبولا
خدا کی پناہ عورت کی اس قدر تذلیل کی جارہی ہے اور سب خاموش بیٹھے ہیں
ہر روز ایک نئی کہانی، ہر روز ایک نیا شوشہ
کبھی مبشر لقمان صاحب بہتان لگاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ مصدقہ ذرائع سے تصدیق کر لی ہے
ثابت ہوتا ہے کہ ایسا کچھ نہیں تو چپ سادھ لیتے ہیں کہ مجھ سے کون جواب طلبی کرے گا ۔ خدا بھول گیا ہے ان جیسے لوگوں کو
سوشل میڈیا پر لاکھوں ہرروز اس خاتون پر نت نئے الزام لگا کر دنیا کی تفریح طبع کا سامان کرتے ہیں
بھئی پاوں بھاری ہے۔۔ پانچ ماہ ہوگئے
اچھا۔۔ذرا پتا کراو ۔۔۔ بھٹو ہوگا ۔۔ہاہاہاہاہا
زرداری سے تعلق۔۔ ارے نہیں مصدقہ ذرائع کہتے ہیں بلاول سے ہے
ارے تمہیں کیا پتا ابھی ابھی بڑے قابل بھروسہ نے بتایا کہ ارسلان افتخار کے ساتھ۔۔
کھی کھی کھی۔۔ وہی مونٹی کارلو
نہیں بھئی وہ تو رحمان ملک کا بھائی۔۔
بھائی کی کیا اوقات۔۔خود رحمان ملک
صاحب۔۔۔ سزا دینی ہے تو سزا دو، پھانسی چڑھانا ہے تو چڑھا دو۔۔ گولی مارنی ہے تو مار دو
لیکن تماشا مت بناو