سری لنکن کرکٹر ’دانشکا گونا تھیلاکا‘ ریپ الزامات سے بری

sril1n111.jpg


سری لنکا کے کرکٹر دانشکا گونا تھیلا کو ریلیف مل گیا,کھلاڑی ریپ الزامات سے بری ہو گئے,کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا کے خلاف ریپ کیس کی سماعت آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی عدالت میں ہوئی اور عدالت نے انہیں تمام الزامات سے بری الزمہ قرار دے دیا۔

ریپ کیس کے حوالے سے درخواست گزار خاتون کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر رضامندی کے بغیر جنسی مراسم قائم کرنے کا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔

عدالت نے دانشکا گونا تھیلاکا کو سچا قرار دیتے ہوئے کہا درخواست گزار نے جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگائے,عدالت نے ان کو 3الزامات سے پہلے ہی بری کردیا تھا اور اب آخری الزام سے بھی بری کر دیا ہے۔

دانشکا گونا تھیلاکا نے 8 ٹیسٹ میچز سمیت 100 سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے، ان کی گرفتاری کے بعد ان کو سری لنکا کرکٹ بوڑڈ نے معطل کر دیا تھا۔

اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد دانشکا گونا تھیلاکا نے کہا کہ یہ فیصلہ ’سب کچھ کہتا ہے‘ اور اس سے ان کی ساکھ بحال ہو گئی, صحافیوں سے گفتگو میں کہا’ میں خوش ہوں کہ میری زندگی دوبارہ معمول پر آ گئی ہے اور واپس جا کر کرکٹ کھیلنے کا انتظار مشکل ہو رہا ہے۔

جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا کو جب آسٹریلیا کی عدالت میں پیش ہوئے تو رو پڑے تھے,ریپ کے الزام کے حوالے سے پولیس نے سوالات کیے، دانشکا گونا تھیلاکا کو سوالات کے جواب دینے میں مشکل ہوئی، ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور ٹشوز سے پونچھتے رہے۔
 
Sponsored Link