ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، کراچی اپنی ذاتی حیثیت میں شروع سے ہی کرونا وائرس کے اوپر تحقیق پر لگی ہوئی تھی۔ پچھلے ہفتے ان کو اہم کامیابی ملی جب یہ پتہ لگا کہ پاکستان میں پائے جانے والے کرونا وائرس کے خلاف کچھ انسانی جینز کے نمونے مزاحمت پیش کر رہے ہیں۔ اس کا آسان زبان میں مطلب یہ ہوا کہ کچھ لوگوں کا کرونا وائرس کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ان کے اندر قدرتی طور پر مضبوط قوت مدافعت موجود ہے۔
ڈاؤ کی ریسرچ ٹیم نے ڈاکٹر شوکت علی کی قیادت میں مارچ کے مہینے میں ایک کرونا مریض سے خون کا نمونہ حاصل کیا۔ اس نمونے سے اینٹی باڈیز علٰحیدہ کر کے ان کی تخلیص کی۔ تکنیک استعمال کر کے ان میں سے غیر ضروری مواد خارج کر کے ایک جگہ مرکوز کیا۔ اور یوں ایک امیونو گلوبیولن تیار کیا جسے خون کی نس میں داخل کر کے نہایت طاقتور قوت مدافعت حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پایا جانے والا کرونا وائرس تبدیلی یعنی میوٹیشن کے عمل سے زیادہ نہیں گزرا ہے، اس لیے مقامی طور پر تیار کردہ یہ پلازمہ طریقہ علاج بے حد کارگر ہے۔
امید ہے زکوٰتیں خیراتیں مانگنے والے احمق وزیراعظم کو ہوش آئے نہ آئے، مگر سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ضرور اس عظیم کامیابی پر توجہ دیں گے، اور ڈاؤ یونیورسٹی کی تحقیق کو عوامی مفاد میں ہسپتالوں میں سرکاری سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

DUHS scientists make breakthrough in plasma treatment of Covid-19
"This way of treatment is safe, low risk and highly effective against coronavirus," DUHS said in a statement.
www.dawn.com
- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2020/04/5e9476a0aa66c.jpg