سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار

adalai1h1.jpg


سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کرلیا گیا,سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر ممکنہ احتجاج سے کیسے نمٹا جائے گا، حکومت نے اس کے لیے پلان تیار کر لیا

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، اور جنکوز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا، حکومت نے 6 ماہ کے لیے پاور سیکٹر کے تمام اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے۔

حکومت نے سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی جا رہی ہے، جس کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ لاگو کر دیا گیا ہے، جس کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، اور جنکوز یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی، نجکاری پر ممکنہ طور پر یونین اور ملازمین احتجاج کر سکتے ہیں۔ لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایکٹ نافذ کرنے کا مقصد نجکاری کے وقت تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر اداروں میں یونین ملازمین کے احتجاج کا ڈر تھا۔