سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ، پولیس ملزمان کو تحفظ دینے میں مصروف

sarmay111h1.jpg


لاہور میں ایک نجی سرمایہ کاری کمپنی کی جانب سےسادہ لوح عوام سے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرین نے جب اس معاملے میں پولیس کی مدد لینا چاہی تو پولیس نے سائلین کے بجائے ملزمان کو ہی تحفظ دینا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافی واینکر پرسن سید ثمر عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لاہور کے تھانہ ثمن آباد میں دو فریقین کے درمیان ہوئے معاہدے کی نقل شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاہدہ پولیس نے سائلین سے کروایا ہے اور اس میں درج چیک جس اکاؤنٹ کے ہیں وہ بھی خالی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1798672152851366127
ثمر عباس نے بتایا کہ یہ معاملہ لاہور میں "اعتماد ڈاٹ کام" کے نام سے آپریٹ کرنے وال نجی کمپنی کا ہے جو سادہ لوح عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر خطیر رقم بٹوررہی ہے، اس کمپنی کے فراڈ کا اندازہ ہونے پر جب متاثرین پولیس سے رجوع کرتے ہیں تو پولیس بجائے مقدمات درج کرنے کے الٹا ملزمان کو ہی تحفظ فراہم کرنے میں مصروف نظر آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہی ایک سائل گزشتہ 6 ماہ سے اس کمپنی کے خلاف تھانوں اور پولیس افسران کے دفاتر کے چکر لگارہا ہے مگر پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، جب پولیس پر دباؤ ڈالا گیا تو پولیس نے متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود پیش نا ہونے والے ملزم سے سائل کا ایک معاہدہ کروادیا کہ فی الحال رک جاؤ، پیسے وصول ہوجائیں گے۔

ثمر عباس نے بتایا کہ معاہدے میں پولیس نے سائل کو ملزم سے چیک لے کر دیئے مگر جس اکاؤنٹ کے یہ چیک ہیں وہ اکاؤنٹ خالی نکلا، کیا وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سائل کو اس کا حق دلواسکتے ہیں یا ملزم اس قدر بااثر ہے کہ ان کی دسترس سے بھی باہر ہے؟
 

Back
Top