سرفراز کے کپتان بننے پر انڈیا میں جشن

jallad

Politcal Worker (100+ posts)
160408065138_sarfaraz_ahmed_with_maternal_uncle_624x351_atulchandra.jpg


وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد محبوب حسن صدیقی کی سگی بہن عقيلہ کے بیٹے ہیںپاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کوگذشتہ منگل کو جب پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایاگیا تو انڈین ریاست اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں بھی اس کا جشن منایا گيا۔

اٹاوہ میں رہنے والے محبوب حسن صدیقی پاکستانی کپتان کے سگے ماموں ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد محبوب حسن صدیقی کی سگی بہن عقيلہ کے بیٹے ہیں۔محبوب حسن صدیقی اور ان کے اہل خانہ کو امید نہیں تھی کہ سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیم میں اتنی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔
انھوں نے کہا ہمیں اس کے کپتان بنائے جانے کی انتہائی خوشی ہے، امید نہیں تھی کہ ایسا ہوگا۔

160408064243_sarfaraz_ahmed_624x351_atulchandra.jpg


سرفراز کے ایک چھوٹے بھائی عبد الرحمن پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہیںجیسے ہی سرفراز کپتان بنائے گئے، محبوب حسن کی بہن نے فون کر کے خوشخبري دی۔ ہماری آنکھوں میں خوشی سے آنسو آ گئے۔محبوب حسن اٹاوہ کی بھیم راؤ زرعی انجینئرنگ کالج میں سینئر کلرک ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ خبر ملتے ہی آس پڑوس کے لوگ ان کے گھر آنے لگے اور مٹھائیاں تقسیم ہونی شروع ہوگئیں۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال 19 مئی کو وہ سرفراز کی شادی میں کراچی گئے تھے۔ اس وقت بھی سرفراز کے مہاجر ہونے کی باتیں پاکستانی میڈیا کا موضوع تھیں۔
160408070637_sarfaraz_ahmed_624x351_afp.jpg


کراچی سے تعلق رکھنے والے سرفراز احمد بریانی کے شوقین ہیں اور انٹر پاس ہیںسات بھائی بہنوں میں سرفراز تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے بڑی بہن ہے اور پھر ایک بھائی کے بعد یہ تیسرے نمبر پر ہیں۔سرفراز کے ایک چھوٹے بھائی عبد الرحمٰن پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہیں۔
محبوب حسن اور ان کی فیملی موہالی میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کے لیے گئے تھے جس کے لیے سرفراز نے ٹکٹ بھیجوایا تھے۔ تاہم پاکستان یہ میچ ہار گیا تھا۔

محبوب حسن موہالی میں سرفراز سے مل کر بہت خوش تھے۔ اس سے پہلے سرفراز سنہ 2007 میں ایک میچ میں گوالیار آئے تھے اور وہاں بھی محبوب حسن ان سے ملنے گئے تھے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

msaeed89

Minister (2k+ posts)
Sarfaraz is from a humble background and seems to be a guy down to earth and dedicated.

Hope he can emulate the same performance for Pakistan as Dhoni did for India.

Although he has to equally give attention to the politics in the team as his performance.

Downside of being a captain of Pakistani team..
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
Sarfaraz is from a humble background and seems to be a guy down to earth and dedicated.

Hope he can emulate the same performance for Pakistan as Dhoni did for India.

Although he has to equally give attention to the politics in the team as his performance.

Downside of being a captain of Pakistani team..

Another thing which many people do not know is that he is Haafiz e Quran.
 

OnlyPK

Chief Minister (5k+ posts)
اتنا خوبصورت آرٹيكل ـ پر

انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال 19 مئی کو وہ سرفراز کی شادی میں کراچی گئے تھے۔ اس وقت بھی
سرفراز کے مہاجر ہونے کی باتیں پاکستانی میڈیا کا موضوع تھیں۔

ايك بيہوده سوچ
 

jatta

Banned
badhai ho sarfaraj apne mulk ka aur nanihal ka nam uncha karo ,

this sarfaraj is a fighter like javed miandada .

may god give him success .
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
badhai ho sarfaraj apne mulk ka aur nanihal ka nam uncha karo ,

this sarfaraj is a fighter like javed miandada .

may god give him success .

Yes he has Miandad's like fighting qualities. He is a good batsman & has leadership skills.
He should also be made one day captain.
 

Back
Top