Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے آج فرانسیسی سفارتخانے جا کر پیرس دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے بڑے
جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔ فرانسیسی سفیرمارٹن ڈورانس Mrs, Martine Dorance سے گفتگو اور تعزیتی کتاب پر تعزیتی نوٹ میں سراج الحق نے کہاکہ اسلام ہر طرح کی دہشگردی اور خون ریزی کے خلاف ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی کوئی فرد کرے ، گروہ کرے یا کوئی ریاست ، ہم اس کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا کسی مذہب یا قومیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن اور محبت کا پیغام اور پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آیا ہے ۔ ہم پوری دنیا سے ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فرانس میں ہونے والی دہشتگردی کو بنیاد بنا کر کسی مسلمان یا کسی مسجد اور اسلامی مرکز کو بھی نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ یورپ میں مقیم مسلمانوں اور ان کے حقوق کا تحفظ بھی عالمی برادری کا فرض ہے ۔
اس موقع پر تعزیت کے لیے آئے ہوئے بوسنیا اور فلپائن سمیت مختلف ممالک کے سفراءاور پاکستانی سیاسی رہنماﺅں سلیم ضیاءاور سلیم سیف اللہ نے بھی امیر جماعت سے ملاقات کی ۔جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Last edited: