سدر الدین سدرو کی شکاتیں

Muhammad Arif Ansari

Voter (50+ posts)
سدر الدین سدرو ١٠٠ کی رفتار سے بھاگتا ہوا ہانپتا ، کانپنتا اور لٹکی ہوئی زبان کے ساتھ صبح ہی صبح برآمد ہوا ایسا لگ رہاتھا کے آج صبح کی دوڑ کا اختتام ہمارا گھر ہی تھا. . ہم نے بھی دل ہی دل میں کہا کے الله خیر کرے یہ سدرو اتنی صبح ہی صبح نا جانے کیا شکایت لیکر آگیا. ارے میاں انصاری صاحب اس عمران کو مانا کے آئے ابھی ہوۓ تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے. لیکن اسکے پاس کوئی ویژن نہیں ہے. کیوں بھئی ایسا کیا ہوا. جہاں تک ہم کو یاد پڑ تا ہے کے کل رات تک تو ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا یہ عمران تو بصیرت سے مالا مال تھا. یہ اچانک رات میں کیا ہوگیا. سدرو اسی لئے منع کیا ہے بھاگتے ہوۓ اپنی سوچوں کو آرام کرنے دیا کرو. خود بھی تھک تے ہو اور اپنا شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی ہائی کرتے ہو.

سدرو پہلے تم شکایت کیا کر تے تھے کے وہ بولولنگ نہیں کر سکتا. جب وہ اچھا بالر بن گیا تو تم کہتے تھے کے وہ اچھا آل راؤنڈر نہیں بن سکتا جب وہ اچھا آل راؤنڈر بن گیا تو تم کہتے تھے کے اچھا کپتان نہیں بن سکتا. وہ پھر ایسا کپتان بنا کے دنیا آج بھی اسے کپتان کہتی ہے. بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں اسکے لیکچر بڑی توجہ سے سنے جاتے ہیں.

پھر تم کو شکایت تھی کے وہ کینسر کا ہسپتال غریب لوگوں کے لیۓ نہیں بنا سکتا. اسنے وہ بھی بنا کے دیکھا دیا. پھر تم کو شکایت تھی کے وہ نرمل یونیورسٹی مستحق طالب علموں کے لئے نہیں بناسکتا . اسنے وہ بھی بنا کے دکھا دی. پھر تم کو شکایت تھی کے وہ اچھا سیاست دن نہیں بن سکتا. آج وہ پاکستان کا سب سے بہترین سیاستدان جسکے اپر مالی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے. پھر تم کہتے تھے کے وہ دو پارٹی سسٹم نہیں توڑ سکتا. آج دونوں بڑی سیاسی پارٹی کے لیڈر اپنے لئے جائے پناہ تلاش کرتے نظر آتے ہیں. پھر تم کہتے تھے کے وہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتا. سدرو تھوڑی دیر کے لئے سوچو اگر اسکے پاس ویژن نہیں ہوتا وہ بصیرت سے عاری کوئی شخص ہوتا اسکو اتنی بڑی اور اتنی ساری کامیابیاں کیسے ملتیں. کوئی ایک شخص یا لیڈر ملک میں ایسا بتا دو جو اتنی ساری خوبیوں اور صلاحیتوں کا مالک ہو.

سدرو نے ایک لمبی سانس لی وہ تو سب کچھ صحیح ہے لیکن عوام کو یہ سب بولنے کی کیا ضرورت تھی کے ملک میں سمندر سے تیل نکلنے والا ہے اور پاکستانیوں کے لئے اسمیں بڑی خوشخبری ہے. تو بھئی سدرو اسمیں میں مسئلہ کیا ہے اگر ملک کا وزیراعظم قوم کے مفادات اپنی قوم کے ساتھ شیئرکر رہا ہے تو اسمیں غلط کیا ہے. یہ تو بلکہ بڑی اچھی بات ہے کے عوام کو حکومت کے کیے گئے معملات سے آگاہی ہو اور ساتھ ساتھ شعور بھی. باقی یہ اللہ کی رضا کے کس وقت اور کیا چیز ہمارے لئے ٹھیک ہے. ہمیں ہر حال میں شکر ادا کرنا چاہئے نہ کے ہر چیز میں میخنیاں نکالیں.

سدرو ہم بھی عجیب لوگ ہیں برائی کے اندر اچھائی اور اچھائی کے اندر خامیاں تلاش کرتے ہیں. ہم بھی عجیب لوگ ہیں برے لوگوں کا دفاع اور اچھے لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں. ہم بھی عجیب لوگ ہیں جو فاصلے کم کرنا چاہتا ہے اس سے فاصلے بڑھاتے ہیں اور جو فاصلے بڑھاتا ہے اس کی غلامی کر کے فاصلے کم کرنا چاہتا ہے. ہم بھی عجیب لوگ ہیں.

از قلم
محمد عارف انصاری
 
Last edited by a moderator:

Back
Top