
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان شاداب خان کی شادی سےمتعلق سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھوک دیکھنے کو ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان کی شادی کا ذکر حسن علی نے چھیڑا جس پر شاداب خان نے بھی دلچسپ جواب دیا جس سے سوشل میڈیاصارفین اور ان کھلاڑیوں کے مداح خوب محظوظ ہوئے۔
معاملہ کچھ یوں ہوا کہ سوشل میڈیا پر قائداعظم ٹرافی کے دوران بابراعظم اور حسن علی کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دونوں کسی معاملے پر بات چیت کرتے دکھائی دے رہےتھے، تصویر میں بابراعظم کی تاثرات ذرا مختلف نظر آئے جس پر ایک صارف سے رہا نہیں گیا اور اس نے سوال پوچھ ڈالا۔
https://twitter.com/x/status/1594991614111490048
صارف نے ٹویٹر پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بھی بتایا جائے کہ آپ دونوں کے درمیان ایسی کیا بات ہورہی تھی جس میں بابراعظم کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔
اس سوال پر فاسٹ باؤلر حسن علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ درآصل ہم شاداب خان کی شادی کےبارے میں بات کررہے تھے اور بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شادی نہیں ہونی۔
چلبلے حسن علی کے اس طنز پر قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی خاموش نا رہ سکے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ داغ دی ،جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو بھی لگتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوگیا ہوں؟ سب ہی لوگ مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی تو میں بچہ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1595011063661166593
شاداب خان کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے اس سارے معاملے پر خوب تبصرے کیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14shadakhanbach.jpg