سب کچھ جانتے بوجھتے

Ali raza babar

Chief Minister (5k+ posts)
ماشا الله ، سبحان الله ، کیا نظارہ ہے ، کوئی کافر ہی ہو گا جو لائک نہیں کرے گا.
ماشا الله ایکٹر کو لاکھوں لائک مل سکتے ہیں ان حافظ بھائی کو کیوں نہیں.

آج مسلمانی ، حج نماز اور روزے پر موقوف ہو گئی. جذب قلندرانہ قصہ پارینہ ٹھہرا.

نبی کریم کا ارشاد ہے ، تم پر موت کا خوف غالب اے گا دنیا تم پر ایسے ٹوٹے گی جیسے بھوکا کھانے پر.

سب کچھ جانتے بوجھتے. شمشیر و سنا کو آخر میں رکھنے والو ،
کب جاگو گے.

آج برما ہے کل تم ہو گے. کوئی ہے جو سنے ؟ جو اس ملک کی جوہری صلاحیت ہونے کی حیثیت پر پڑے برما کے مسلمانوں کے خون کے دھبوں کا ادراک کرے.
کوئی ہے جو اس سوے ہویے کو یہ بتایے. یہ لا الہ پر بنا تھا.
سب سے پہلے پاکستان نہیں، سب سے پہلے میرا نبی
pbuh[FONT=&amp] آتا ہے. کوئی اس کو بتایے. [/FONT]
جس سونھڑے یار کے صدقے اس ملک کا قیام ہوا اس نے ہمیں جسم کہا.

آج میرے جسم کے حصے کو دنیا کاٹ رہی ہے ، جلا رہی ہے اور میں ایسا بے حس ہوں مجھے احساس نہیں.

ہم پر فرض ہے ، جس بھی فورم پر ہو ، اس ملک کے حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کریں.

الله ہمیں ہدایت دے اور کاش وہ دن اے کہ یہ ملک وہ کام کرے جس کی خاطر اسے بنایا گیا.
 
Last edited by a moderator:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

جو خود سوۓ ہوے ہیں ، گلیمر ، ریاکاری ، اللوں تللوں میں دھت پڑے ہیں ، وہ کسی کو کیا جگا سکتے ؟ دوسروں کو جگانے سے قبل خود کا جاگنا لازم
قوم کا اجتماعی شعور ہی عروج و زوال کا انتخاب کرتا ہے ، دوسرے ترقی ادھار نہیں دیتے ، نا ہی احساس کا نسخہ ہدیہ کرتے ہیں

جب قوم قربانی کا فیسٹیول منا رہی تھی ، تب روہنگیا والے قربان ہو رہے تھے ، تمام امت مسلمہ علامتی عبادت میں مگن ، اور مظلوم حقیقی قربانی و ہجرت سے سرفراز ، روہنگیا مسلمان امت کے لیے اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں ، جتنی شام کے شہریوں کی اہمیت تھی ، ہم اہل پاکستان انسانیت سے کتنا پیار کرتے ہیں ، دیہات ، شہر ، ہسپتال سکول سب گواہ ہیں ، قصہ مختصر ، زیادہ کی امید نا رکھیں ، تعزیتی پیغامات وصول کرتے رہیں





محبت کا جنوں باقی نہیں ہے
مسلمانوں میں خوں باقی نہیں ہے
صفیں کج ، دل پریشاں ، سجدہ بےذوق
کہ جذبِ اندروں باقی نہیں ہے

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے
وہ دل ، وہ آرزو باقی نہیں ہے
نماز و روزہ و قربانی و حج
یہ سب باقی ہیں ، تُو باقی نہیں ہے



حضرت اقبال ، بال جبریل
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
چونتیس اتحادی اپنے اپنے ملک میں موجود سفارت کار کو ملک بدر نا سہی اس کے کان ہی کھینچ لیں، تجارتی سرگرمیاں کم کر دیں، سفری پابندیاں لگا دیں
 

Back
Top