ساہیوال: ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے متاثرہ 4 بچے دم توڑ گئے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1800207601696969204
ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں آگ لگنے کی وجہ سے زیر علاج مزید دو بچے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ روز چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، آتشزدگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے دھوئیں کی وجہ سے 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد بچے متاثر ہوئے تھے۔

آگ لگنے کے دوران 75 میں سے 69 بچوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد مزید 2 متاثرہ بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں بچوں کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ہسپتال میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ بھی پی ٹی آئی نے ہی کیا ہے
بقول گشتی فراری اور کالی کنجری مثلن بخارن بخارا دے چکلے والی
 

Back
Top