ساٹھ برس پرانی تازہ کہانی وسعت اللہ خان

CanPak2

Minister (2k+ posts)

ساٹھ برس پرانی تازہ کہانی
وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
آخری وقت اشاعت: اتوار 31 اگست 2014 ,* 13:20 GMT 18:20 PST

یہ کہانی اس سال کی ہے جب ڈاکٹر طاہر القادری پیدا ہوچکے تھے اور عمران خان کی پیدائش میں ابھی ایک سال باقی تھا۔

ایران میں جواں سال رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت نئی نئی تھی۔ شاہ نے 1951 میں عوامی دباؤ کے تحت عام انتخابات کروائے جن کے نتیجے میں قوم پرست رہنما محمد مصدق وزیرِ اعظم بن گئے۔

محمد مصدق نے سب سے پہلے تو دو تہائی پارلیمانی اکثریت کے بل بوتے پر وزیرِ دفاع اور بری فوج کے سربراہ کی نامزدگی کے اختیارات شاہ سے واپس لے لیے۔ پھر شاہی خاندان کے سالانہ ذاتی بجٹ میں کمی کر دی، پھرشاہی زمینیں بنامِ سرکار واپس ہوگئیں۔

زرعی اصلاحات کے ذریعے بڑی بڑی جاگیرداریوں کو کم کر کے کسانوں میں ضبط شدہ زمینیں بانٹنے کا سلسلہ شروع ہوا، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایرانی تیل پر اینگلو ایرانین کمپنی کا 40 سالہ اختیار ختم کر کے تیل کی صنعت قومیا لی۔

چنانچہ ایسے خطرناک محمد مصدق کو چلتا کرنے کے لیے شاہ، برطانوی انٹیلی جینس ایم آئی سکس اور امریکی سی آئی اے کی تکون وجود میں آئی اور مصدق حکومت کے خاتمے کا مشترکہ ٹھیکہ امریکی سی آئی اے نے اٹھا لیا۔ سی آئی اے نے اس پروجیکٹ کے لیے دس لاکھ ڈالر مختص کیے اور یہ بجٹ تہران میں سی آئی اے کے سٹیشن چیف کرمٹ روز ویلٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ میں اچانک مصدق کی پالیسیوں پر تنقید میں تیزی آگئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں چھوٹے چھوٹے مظاہرے شروع ہوگئے۔ از قسمِ راندۂ درگاہ سیاست دانوں کا ایک اتحاد راتوں رات کھڑا ہو گیا جس نے ایک عوامی ریفرینڈم کروایا۔

ریفرینڈم میں حسبِ توقع 99 فیصد لوگوں نے مصدق حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ان نتائج کو کچھ مقامی اخبارات نے یہ کہہ کر خوب اچھالا کہ مصدق حکومت کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے۔ جب وزیرِ اعظم مصدق نے اس اچانک سے ابھرنے والی بے چینی کو مسترد کر دیا تو پھر کام میں اور تیزی لائی گئی۔

تہران کے ایک مقامی دادا شعبان جعفری کو شہری باشندے منظم کرنے اور رشیدی برادران کو تہران سے باہر کے ڈنڈہ بردار قبائلی دارالحکومت پہنچانے اور ان کے قیام و طعام کے لیے وسائل فراہم کیے گئے۔ دارالحکومت میں ہزاروں افراد پر مشتمل احتجاجی جلوس روز نکلنے لگے۔ بازاروں میں مصدق کے حامیوں کی دوکانیں نذرِ آتش ہونے لگیں۔ تصادم شروع ہوگئے۔ 15 روز کے ہنگاموں میں لگ بھگ تین سو لوگ ہلاک ہوئے اور مصدق مخالفین نے سرکاری عمارات کو گھیر لیا۔

رشیدی برادران کو تہران سے باہر کے ڈنڈہ بردار قبائلی دارالحکومت پہنچانے اور ان کے قیام و طعام کے لیے وسائل فراہم کیے گئے۔ دارالحکومت میں ہزاروں افراد پر مشتمل احتجاجی جلوس روز نکلنے لگے۔ بازاروں میں مصدق کے حامیوں کی دوکانیں نذرِ آتش ہونے لگیں۔ تصادم شروع ہوگئے۔

چنانچہ رضا شاہ پہلوی کو مصدق حکومت کی رٹ ختم ہونے پر ریاست بچانے کے لیے مجبوراً مداخلت کرنا پڑی اور 16 اگست 1953 کو جنرل فضل اللہ زاہدی کو عبوری وزیرِ اعظم نامزد کرکے معزول محمد مصدق کو نظر بند کر دیا گیا۔اگلے روز تہران ایسا نارمل تھا گویا یہاں 24 گھنٹے پہلے کسی کی نکسیر تک نہ پھوٹی ہو۔

اب آپ پوچھ سکتے ہیں کہ اس وقت محمد مصدق کی کہانی بیان کرنے کا مقصد آخر کیا ہے اور اس کا آج کے پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ کیا میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ موجودہ سیاسی ہنگام سی آئی اے اور ایم آئی سکس کی سازش ہے؟

بخدا قطعاً نہیں۔ دنیائے سازش میں پرانا نیا کچھ نہیں ہوتا۔ فارمولا اگر مجرب و موثر ہو تو 60 برس بعد بھی کام دے جاوے ہے۔ حکومتوں کی تبدیلی کے منصوبے ایم آئی سکس اور سی آئی اے وغیرہ کی میراث تھوڑی ہیں۔ ایسے منصوبے تو ثوابِ جاریہ کی طرح کہیں کا کوئی بھی ادارہ کسی بھی وقت تھوڑی بہت ترمیم کے ساتھ حسبِ ضرورت استعمال کر سکتا ہے۔

اب جو ہو سو ہو مگر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مورخ کا کام خاصا آسان کر دیا ہے۔

یہ محتسب، یہ عدالت تو اک بہانہ ہے
جو طے شدہ ہے وہی فیصلہ سنانا ہے

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140831_baat_se_baat_zis.shtml
 
Last edited by a moderator:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

انقلاب کا رٹا رٹنے والے طوطے اس واقعے کو محسوس ہی نہیں کرسکتے۔ بلاشبہ پاکستان اور ایران کے ان حالات میں سو فیصد مماثلت ہے۔ جب بھی کوئی مسلم ملک ترقی کے راستے پر چلنے کی کوشش کرتا ہے نجانے کہاں سے یہ انقلابئے نمودار ہوجاتے ہیں اور ملک کو ویسی ہی شدت پسندی تحفے میں دے جاتے ہیں جو آج ایران کا خاصہ ہے۔

میرا ایمان ہے اگر آج ایم آئی سکس کا یہ ایجنڈہ پورا ہوجائے تو کل پورا پاکستان بھی ایسا ہی پرامن نظر آئے گا جیسے کسی کی نکسیر بھی نہ پھوٹی ہو، تکلیف تو بس اتنی ہے کیسے کیسے لیڈر ہمیں بےوقوف بنا جاتے ہیں جن کے لئے ہم نے رو رو کر صحت کی دعائیں کی ہوں، بھوکا پیاسا رہ کر ان کی کمپین چلائی ہو۔ اور ایسوں کی قیمت کیا ہے اور اوقات کیا؟؟ کروڑوں مخلص لوگوں کی قیمت صرف وزارت عظمیٰ ۔۔۔۔
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
Yeh wohi bharva wasat ullah khan (kala khan ) hai jis ney 65 mai khabron mai (BBC) bataya thaa ke India ney Lahore parr qabza karr lia hai ,,,, jhooota bharva kala wasat ullah khan (Indian British) iss mendki ko hameesha Pakistani zukkam hota hai Bas trd
 
PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
بی بی سی اردو پاکستان میں شر پھیلانے والے صحافیوں کا اخبار بن چکا ہے جسے لندن سے ڈائریکٹ پاونڈز دئیے جارہے ہیں

زیادہ تر افغانی جرنلسٹس کو اس اخبار نے ملازم بھرتی کیا کہ پاکستان میں بد امنی پھیلاو۔

آہو جی!! اور تمہیں قدرت نے شرلاک ہومز بنایا ہے جو تمہیں اتنی اندر کی خبریں مل جاتی ہیں جو کسی عقل والے باشعور انسان کو نہیں ملتیں؟؟

الزام خان کے لاڈلے بیٹے !! کوئی ثبوت بھی ہے یا ہمیشہ کی طرح چولیں مارنے کے مشن پر ہو؟؟

ویسے میری مثال بالکل ٹھیک تھی " صاحب کا کُتا ڈیڑھ صاحب"۔
 
Cyclops

Minister (2k+ posts)
farq sirf yeh hay musadiq iran pasand tha aur jaiz hukam ran tha aur uskay khilaf jhootay case thay
 
PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)

آہو جی!! اور تمہیں قدرت نے شرلاک ہومز بنایا ہے جو تمہیں اتنی اندر کی خبریں مل جاتی ہیں جو کسی عقل والے باشعور انسان کو نہیں ملتیں؟؟

الزام خان کے لاڈلے بیٹے !! کوئی ثبوت بھی ہے یا ہمیشہ کی طرح چولیں مارنے کے مشن پر ہو؟؟

ویسے میری مثال بالکل ٹھیک تھی " صاحب کا کُتا ڈیڑھ صاحب"۔

آپ لوگوں کا تعلق ایک ایسی پارٹی سے ہے جو پاکستانی عوام کو گولیوں سے بھونتی ہے

ھماری جدوجہد آپ جیسے لوگوں کو پارلیمنٹ سے دھکے دے کر باہر نکالنا اور آپ پر پاکستانی اصل قوانین کا اطلاق کرنا ہے

انشا اللہ وقت قریب ہے۔ مگر مسلم لیگ ن کا اختتام ہوچکا، آپ مانیں یا نا مانیں

Aur agar yeh theek hay tu phir Pakistan kay liye duaa hi kar saktay hein. Jab sab democratic powers ek page per hain, tu establishment 100 baar sochay gi, aur phir bhi aqalmandi naheen dikhai tu jo abhi ayashi kar rahi hay us say bhi jaee gi. Na rahay ga bans naa bajjay gi bansuri...
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
سازش ہو یا نہ ہو نواز گنجے نے ایسا دودھ اور شہد کی کون سی نہریں بہا دیں کہ اسکا مصدق کی انقلابی حکومت سے موازنہ کیا جارہا ہے؟. کیا نااہلوں کہ خلاف سازش نہیں کی جاسکتی؟

:)

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
محمد مصدق نے سب سے پہلے تو دو تہائی پارلیمانی اکثریت کے بل بوتے پر وزیرِ دفاع اور بری فوج کے سربراہ کی نامزدگی کے اختیارات شاہ سے واپس لے لیے۔ پھر شاہی خاندان کے سالانہ ذاتی بجٹ میں کمی کر دی، پھرشاہی زمینیں بنامِ سرکار واپس ہوگئیں۔
زرعی اصلاحات کے ذریعے بڑی بڑی جاگیرداریوں کو کم کر کے کسانوں میں ضبط شدہ زمینیں بانٹنے کا سلسلہ شروع ہوا، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایرانی تیل پر اینگلو ایرانین کمپنی کا 40 سالہ اختیار ختم کر کے تیل کی صنعت قومیا لی۔

ایرانی مصدق نے تو یہ کیا تھا اب ذرا پاکستانی مصدق کے کارنامے بھی سن لیں

۔ جتنا غیر ملکی قرضہ زرداری حکومت نے پانچ سالوں میں نہیں لیا، اتنا انہوں نے چودہ ماہ میں لے لیا ہے . قرض کے ان پیسوں سے دھڑا دھڑ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن میں متعلقہ عوامی نمائندہ پندرہ سے تیس فیصد(بقول وزیر قانون رانا ثنااللہ )، متعلقہ بیوروکریٹ پندرہ سے بیس فیصد کمیشن کھاتا ہے. یعنی قرضوں پر انکی اربوں کی دیہاڑیاں لگی ہوئی ہیں. اور یہ قرض ظاہر ہے ہماری آنے والی نسلیں اپنے گردے بیچ کے چکا یں گی. البتہ جس کسی نے بچے پیدا نہیں کرنے، اسے چنتا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

۔ سسٹم میں ماشاللہ ایسی تبدیلیاں لائی گئی ہیں کہ جب تک تین ماہ ذلیل و خوار ہونے کے بعد لانگ مارچ اور دو ہفتے کا دھرنا نہ کرو، کسی جرم کی ایف آئ آر بھی نہیں کٹوائی جا سکتی. جس کے پاس یہ سب کرنے کے وسائل نہ ہوں، وہ آگ لگا کے خودکشی کر سکتا ہے

۔ صرف چار حلقوں میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات اس حکومت کے گلے میں چھچوندر کی طرح اٹکی ہوئی ہیں، انتخابی اصلاحات وغیرہ تو بھول جائیں. اب وسعت صاحب خود ہی اپنے مصدق کے لچھن دیکھ لیں

اس ایرانی مصدق کی ایک مثال کے جواب میں میں یھاں درجنوں انقلابات اور عوامی جدوجہد کے واقعیات کا ذکر کر سکتا ہوں جو عوام کے مستقبل کیلیے روشن نوید ثابت ہوے

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

آہو جی!! اور تمہیں قدرت نے شرلاک ہومز بنایا ہے جو تمہیں اتنی اندر کی خبریں مل جاتی ہیں جو کسی عقل والے باشعور انسان کو نہیں ملتیں؟؟

الزام خان کے لاڈلے بیٹے !! کوئی ثبوت بھی ہے یا ہمیشہ کی طرح چولیں مارنے کے مشن پر ہو؟؟

ویسے میری مثال بالکل ٹھیک تھی " صاحب کا کُتا ڈیڑھ صاحب"۔

:biggthumpup:جتنا شر اور بڑبڑآہٹ ان صاحب نے پھیلائی ہے ، شائد ہی کوئی اور ہو ، ہر گھنٹے بعد ایک تھریڈ ، ہر دن بعد نئی دھمکی اور فتویٰ ، اب تو مرض کے ساتھ مرچوں کا بھی اثر ہے ،
 
عزت لٹوانے والی بدنصیب عورتیں اکثر خود کو آگ لگا لیتی ہیں تاکہ حکومت کی توجہ اس طرف ہوسکے لیکن اس کم عقل ڈیڑھ صاحب کا یہ حال ہے کہ یہ عزت لٹنے سے پہلے ہی اپنی پارٹی کے کپڑے اتار کر اسے عریاں کرنے پر تُلا ہے۔

اب آپ بتائیں پچھلے دنوں پی ٹی آئی نامی اس عفیفہ کی پرشباب سالگرہ منائی گئی ہے اور یہ دعوت دے رہا ہے مسٹنڈوں کو کہ آکر اس کی عزت کو شرعی ملبوس پہنائے اور بعد ازاں بوقتِ ضرورت اور حسبِ شہوت اتارے۔
(bigsmile)​
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)

آہو جی!! اور تمہیں قدرت نے شرلاک ہومز بنایا ہے جو تمہیں اتنی اندر کی خبریں مل جاتی ہیں جو کسی عقل والے باشعور انسان کو نہیں ملتیں؟؟

الزام خان کے لاڈلے بیٹے !! کوئی ثبوت بھی ہے یا ہمیشہ کی طرح چولیں مارنے کے مشن پر ہو؟؟

ویسے میری مثال بالکل ٹھیک تھی " صاحب کا کُتا ڈیڑھ صاحب"۔

BOhut Khoob Atif

Mujhe Tumhara yeh andaz bohut Pasand aa raha hai jo tum ne is BHARRRAY KE GHAIR JAMHOORI TATTOOO pkfazulation ko dene k liye apnaya hai

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
BOhut Khoob Atif

Mujhe Tumhara yeh andaz bohut Pasand aa raha hai jo tum ne is BHARRRAY KE GHAIR JAMHOORI TATTOOO pkfazulation ko dene k liye apnaya hai

یار ذرا غور فرماو! پی ٹی آئی کا ایک مبینہ بے انتہا جیالا سپورٹر ہر وقت آرمی کو آوازیں دیتا ہے اور اپنی پارٹی کو ستی ساوتری منوانے پر بھی مصر ہے۔ اس معاملے میں پی پی پی کا سیاست میں آرمی کی بدکرداری کے خلاف لڑنے، کوڑے کھانے، جیلیں کاٹنے خود پر مقدمات بنوانے حتیٰ کہ پھانسی چڑھ جانے کا ماضی ان جیسوں کے بےشرم چہروں پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

بے شرم بے غیرت لوگ ایسے آرمی کو آوازیں دے رہے ہیں آجکل کہ جیسے آرمی ان کے مسائل کا حل ہے ان کا بس نہیں چلتا کہ شناختی کارڈوں میں ولدیت میں بھی جنرل راحیل کا نام لکھوا لیں۔
 
handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)

انقلاب کا رٹا رٹنے والے طوطے اس واقعے کو محسوس ہی نہیں کرسکتے۔ بلاشبہ پاکستان اور ایران کے ان حالات میں سو فیصد مماثلت ہے۔ جب بھی کوئی مسلم ملک ترقی کے راستے پر چلنے کی کوشش کرتا ہے نجانے کہاں سے یہ انقلابئے نمودار ہوجاتے ہیں اور ملک کو ویسی ہی شدت پسندی تحفے میں دے جاتے ہیں جو آج ایران کا خاصہ ہے۔

میرا ایمان ہے اگر آج ایم آئی سکس کا یہ ایجنڈہ پورا ہوجائے تو کل پورا پاکستان بھی ایسا ہی پرامن نظر آئے گا جیسے کسی کی نکسیر بھی نہ پھوٹی ہو، تکلیف تو بس اتنی ہے کیسے کیسے لیڈر ہمیں بےوقوف بنا جاتے ہیں جن کے لئے ہم نے رو رو کر صحت کی دعائیں کی ہوں، بھوکا پیاسا رہ کر ان کی کمپین چلائی ہو۔ اور ایسوں کی قیمت کیا ہے اور اوقات کیا؟؟ کروڑوں مخلص لوگوں کی قیمت صرف وزارت عظمیٰ ۔۔۔۔

پھر خان ڈپٹی پرائم منسٹر بنے کے لئے کیوں نہی مانا ؟؟؟
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

پھر خان ڈپٹی پرائم منسٹر بنے کے لئے کیوں نہی مانا ؟؟؟

کیوں کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی اوقات دیکھ چکا ہے وہ۔
عمران اور قادری دونوں انا پرست لوگ ہیں جو مکمل اختیار چاہتے ہیں۔
جسے پرائم منسٹر بننے کا خواب دکھایا جا چکا ہو وہ ڈپٹی بن کر اپنی عزت کیوں کم کروانا چاہے گا
 
handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)

کیوں کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی اوقات دیکھ چکا ہے وہ۔
عمران اور قادری دونوں انا پرست لوگ ہیں جو مکمل اختیار چاہتے ہیں۔
جسے پرائم منسٹر بننے کا خواب دکھایا جا چکا ہو وہ ڈپٹی بن کر اپنی عزت کیوں کم کروانا چاہے گا

پرویز الاہی جیسا نہی بلکے ایک بااختیار ڈپٹی پرائم منسٹر بنانے کی تجویز دی تھی حکومت نے جس کے نیچے اس دھاندلی کی تحقیقات ہوتیں
ویسے یہ خواب کنوں نے دکھایا ہے ؟؟؟ کہیں وہ تو نہی جو 4 لوگوں کے مرنے اور 400 کے زخمی ہونے کے بعد بھی کہ رہے ہیں کے ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں ؟؟؟
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

پرویز الاہی جیسا نہی بلکے ایک بااختیار ڈپٹی پرائم منسٹر بنانے کی تجویز دی تھی حکومت نے جس کے نیچے اس دھاندلی کی تحقیقات ہوتیں
ویسے یہ خواب کنوں نے دکھایا ہے ؟؟؟ کہیں وہ تو نہی جو 4 لوگوں کے مرنے اور 400 کے زخمی ہونے کے بعد بھی کہ رہے ہیں کے ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں ؟؟؟

اچھا جی 4 لوگ مرے ہیں؟؟

کل رات تک تو یہ تعداد سترہ تک جاپہنچی تھی۔
انقلاب تو خون مانگتا ہے اور وہ بھی ہزاروں لوگوں کا، ابھی سے لاشیں کیوں گننا شروع کردیں آپ نے؟؟
خواب اسے ان لوگوں نے دکھائے ہیں جو اسے اپنا مالک اپنا خدا ماننے لگے ہیں، جنھیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنے کی توفیق تو کبھی نہ ہوئی لیکن اپنے باطل کو وہ حق منوانے کے لئے وہ جمہوریت پر لعنت بھیجنے سے بھی نہیں کتراتے۔
جنھیں لفظ جمہوریت اور اس کے ارتقا سے چڑ ہے۔ ایسے ہی شخصیت پرست لوگوں نے دماغ خراب کیا اسکا ورنہ عمران آج سے تین سال پہلے تک ایسا نہیں تھا برسبیل تذکرہ بتاتا چلوں کہ اسی جاوید ہاشمی کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے جتنے پاپڑ عمران نے بیلے تھے آج یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ وہی عمران ہے جو ہاشمی صاحب کے پیر چھونا اپنا اعزاز بتاتا تھا۔
 
چلیں جی یہ جان کر خوشی ہوئی کے آپ ہزاروں لوگوں کے مرنے کا انتظار کر رہی ہیں دیکھتے ہیں آپکی یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے - اور 4 لوگ مینے نیوز میں سنیں ہیں مختلف چینل یہی خبر دے رہے ہیں
اور بلکل سو بار لعنت ایسی جمہوریت پر ایسے نظام پر جہاں 14 لوگوں کے قاتلوں کی ایف آئی آر کٹوانے کے لئے لانگ مارچ کرنا پڑے جہاں زیادتی کا شکار لڑکیاں انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگا دیں جہاں ایک وزیر پولیس تشدد کا شکار ہونے والی خواتین اور بچوں کو ہسپتال پہنچانے کے سوال پر یزید بن جائے اور کہے کے یہ ہماری زمیداری نہی جو لائے ہیں وہ سمبھالیں انہیں ایسی جمہوریت ایسا نظام آپ کو مبارک
اور جناب جب آپ جیسے لوگ خان کے لئے روتے تھے اور بھوکھے رہ کر اس کی الیکشن کمپین کرتے تھے تب بھی اسے صرف 30 سیٹیں ملیں ہیں اور آج جب آپ جیسے اس کے خلاف ہیں تو کم از کم اتنی تو مل ہی جانی ہیں
 
Last edited:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

چلیں جی یہ جان کر خوشی ہوئی کے آپ ہزاروں لوگوں کے مرنے کا انتظار کر رہی ہیں دیکھتے ہیں آپکی یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے - اور 4 لوگ مینے نیوز میں سنیں ہیں مختلف چینل یہی خبر دے رہے ہیں
اور بلکل سو جہاں جہاں 14 لوگوں کے قاتلوں کی ایف آئی آر کٹوانے کے لئے لانگ مارچ کرنا پڑے جہاں زیادتی کا شکار لڑکیاں انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگا دیں جہاں ایک وزیر پولیس تشدد کا شکار ہونے والی خواتین اور بچوں کو ہسپتال پہنچانے کے سوال پر یزید بن جائے اور کہے کے یہ ہماری زمیداری نہی جو لائے ہیں وہ سمبھالیں انہیں ایسی جمہوریت ایسا نظام آپ کو مبارک
اور جناب جب آپ جیسے لوگ خان کے لئے روتے تھے اور بھوکھے رہ کر اس کی الیکشن کمپین کرتے تھے تب بھی اسے صرف 30 سیٹیں ملیں ہیں اور آج جب آپ جیسے اس کے خلاف ہیں تو کم از کم اتنی تو مل ہی جانی ہیں

بھائی جی آپ تو پی ٹی آئی کے تھے نہ؟؟
چند دن کے ساتھ نے تو آپ کی شکایات بھی قادری صاحب والی بنا دیں ہیں۔

ذرا ذہن کو پیچھے لے جائیں، یہ آزادی مارچ کیوں شروع ہوا تھا اور آج کیا ایجنڈا ہے؟؟ مجھے امید ہے نتیجہ سمجھنے میں آپ کو مشکل نہیں ہوگی کیوں کہ اختلاف کے باوجود بھی آپ ایک ذہین آدمی ہو۔
 
Back
Top