such bolo
Chief Minister (5k+ posts)

پی آئ اے کے مسافروں کا مطالبہ درست تھا مگر طریقه کار غلط تھا سسٹم میں رہ کر مسائل حل ہونگے اس طرح سے اف لوڈ کرنے سے سسٹم اف لوڈ ہوسکتا ہے ---طلعت حسین
مسافروں کی ساری باتیں صحیح تھیں مگر رحمان ملک کو جہاز سے اتارنے کا مطالبہ نا ہوتا تو میں مسافروں کے ساتھ ہوتا، مسافر ضد اور آنا کا شکار تھے، آئندہ سے میں پی ای اے میں سفر نہیں کرونگا----جاوید چودھری
مجھے پہلے ہی ڈر تھا کہ ایسا ہوگا، عمران خان نے کور کمیٹی میں سب کے سامنے کہا کہ عوام اب ظلم برداشت نہیں کریگی، عدالت مجھے بلاۓ میں حقائق بتاؤنگا-----جاوید ہاشمی
ہم اف لوڈ ہونے والوں کے ساتھ ہیں اف لوڈ کرنے والوں کے ساتھ نہیں----پرویز رشید
پی آئ اے کی پرواز پی کے ٢٣٧ کے مسافروں کی جہاز اغوا کرنے کی کوشش، عملے کو یرغمال بنا لیا گیا، مسافروں کا تعلق پی ٹی ای سے ہے ----جیو ٹی وی
پارلیمنٹ رحمان ملک کے ساتھ ہے، حکومت اعلان کرے ہم پی آئ اے کی ہر فلائٹ لیٹ کرینگے اور دیکھتے ہیں کون ہمیں اف لوڈ کرتا ہے -----محمود خان اچکزئی
کسی مسافر کو فلائٹ سے اف لوڈ کرنا مغربی کلچر ہے، ہم مغربی کلچر اس ملک میں نہیں آنے دینگے، فلائٹ کا لیٹ ہونا پاکستانی کلچر ہے مسافر ہمارے کلچر کو ختم کرنا چاہتے ہیں ----مولانا فضل الرحمن
جمہوریت کے لئے ہم نے جیلیں کاٹی ہیں مٹھی بھر مسافروں کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینگے، عوامی نمایندے کو اف لوڈ کرنا جمہوریت اف لوڈ کرنے کے مترادف ہے ----خواجہ سعد رفیق
ان مسافروں کے پیچھے کسی تیسری قوت کا ہاتھ ہے، ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں، ایک فلائٹ اگر تاخیر کا شکار ہوگئی تو کیا ہوا اس ملک میں پورے پورے طیارے ہائی جیک کیے ہیں لوگوں نے، مگر ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، پی آئ اے قومی ادارہ ہے عوامی نمایندے کو اف لوڈ کرنا اس ملک کے خلاف سازش ہے----خورشید شاہ
الله کے فضل سے پی ای اے ترقی کی راہ پر ڈال دی گئی ہے..چند مسافر اس ترقی کو روک نہیں سکیںگے، مسافروں کو چاہیے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں ١٨ کروڑ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں ----نواز شریف
عوام ہمارے ساتھ ہے پی ای اے کے مسافروں کو قوم نے رد کردیا ہے، خان صاحب بتائیں کے پی ٹی آئ کے کارکنوں کو جہاز کےٹکٹ کس نے خرید کر دیے ---شہباز شریف
پی ای اے میں مسافروں نے شرپسندی کی انکے خلاف آرٹیکل ٦ کے تحت مقدمہ درج ہوگا..کسی کو قنون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی --- رانا ثنا اللہ
یہ سب ایک خاص سکرپٹ کے تحت کیا جا رہا ہے، جنہیں جمہوریت سے خطرہ ہے وہی اس کے پیچھے ہیں----خواجہ آصف
بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، مہاجر مسافر اگر رحمان ملک کو اف لوڈ کرتے تو انھیں غدار قرار دے دیا جاتا، محب وطن جرنیل اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے---الطاف حسین
رحمان ملک کو اف لوڈ کرنا ١٨ کڑوڑ عوام کا فیصلہ ہے---طاہر القادری
اف لوڈ کر نہیں رہے اف لوڈ کرچکے ہیں ---عمران خان
Last edited: