Psycho
MPA (400+ posts)
ل(آئی سی سی) نے گریم سوان کا نام بھی سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے امیدواروں میں شامل کیا ہے۔ فہرست میں سترہ کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں جن میں انگلینڈ کا ایک اور پاکستان کا ایک بھی کھلاڑی شامل نہیں۔
کونسل کی طرف سے جاری ہونے والی پہلی فہرست میں انگلینڈ کے سپنر گریم سوان کا نام نہیں تھا۔ اعزاز کے امیدواروں کی فہرست میں نام شامل کرنے والے پینل کے سربراہ کلائیو لائیڈ نے کہا کہ سوان کا نام غلطی سے رہ گیا تھا۔
آئی سی سی کی سالانہ تقریب چھ اکتوبر کو انڈیا کے شہر بنگالورو میں منعقد ہو گی۔ انعامی تقریب میں سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے علاوہ سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر، ایک روزہ میچوں کے بہترین کھلاڑی اور سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کے اعزاز کے امیدواروں میں پاکستان کے محمد آصف کا نام شامل ہے۔ بہترین ایک روزہ کھلاڑی کے امیدواروں میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔
اس سال کے اعزازات کے لیے آئی سی سی کے پینل نے چوبیس اگست سن دو ہزار نو اور دس اگست دو ہزار دس کے درمیان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سال کے بہترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سچن تندولکر، رکی پونٹنگ، ہاشم آملہ، ڈگ بولنگر، مائیکل کلارک، مہندر سنگھ دھونی، رائن ہیرس، مچل جانسن، ژاک کالس، مارن مارکل، کمار سنگاکارا، وریندر سہواگ، ڈیل سٹین، فریم سوان، ڈینیل وٹوری، اے بی ڈی ولیرز اور شین واٹسن شامل ہیں۔