سازش کرنا منع ہے

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
جو لوگ ہر کام کے پیچھے ایک سازش کا سراغ لگا لیتے ہیں، وہ لوگ یا تو دوسروں کوانسان ماننے سے انکاری ہیں، یا "اتفاقیہ واقعات"کے منکرہیں۔
عراق کی غلطی
اگر وہ یہودیوں عیسائیوں کو انسان مانتے، تو انہیں پتا ہوتا کہ انسان تو خطا کا پتلا ہے۔ لہذا اگر ٹونی بلیئر اور جارج بش سے ایک غلطی ہو گئی، اور انہوں نے اس غلط فہمی کے نتیجے میں عراق پر حملہ کر دیا، تو اس میں سازش کہاں سے آ گئی؟خاص کر جب کہ انہوں نے نہ صرف اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا ہو، اور معافی بھی مانگ لی ہو۔
آسکر کا ہتھیار
شرمین عبید چنائے کی وہ فلم، جس کی شرمین کے محلے والوں کو بھی خبر نہ ہوتی، اگر آسکر کے لئے نامزد ہونے پر اس کا پریمئر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوتا ہے، اور پھر وہ (حقوق نسواں کا)اوٹ پٹانگ قانون بھی عجلت میں پاس ہو جاتا ہے جسے پاس کروانے کے لئے مغربی این جی اوز بڑے عرصے سے کوشش کر رہی تھیں، تو اسے ہم ذیادہ سے ذیادہ حسن اتفاق ہی کہہ سکتے ہیں۔
ملالہ ڈرامہ
اسی طرح اگر ملالہ کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے، اور ایک غلط امیج دنیا کے سامنے جا رہا ہے، تو اس میں ملالہ کا کیا قصور؟کیا اس نے خود اپنے قاتلوں کو کہا تھا کہ مجھے اس ڈائری کی وجہ سے گولیاں مارو جو میں خود لکھتی بھی نہیں، اور کوئی دوسرا میرے نام سے شائع کرتا ہے؟۔اسی طرح اگر ملالہ کل کو ملک کی وزیر اعظم یا وزیر اعظم کی بیوی بن جاتی ہے، یا کسی اور اہم عہدے پر تعینات ہو جاتی ہے اور پھرخود ہی، اپنی مرضی سے مغربی ایجنڈے کو فروغ دینے میں لگ جاتی ہے، تو اسے بھی ہم حسن اتفاق ہی کہیں گے۔کیا آپ کے ساتھ کبھی کوئی اتفاق نہیں ہوا؟
۔"ایڈز" ورکر
اگر لیبیا میں مغربی ایڈ ورکرز،بچوں کو "ایڈز"کے ٹیکے لگاتے ہوئے پکڑے گئے،تواس میں بھی کسی سازش کا ہونا ضروری نہیں۔یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ ان کی نیت اچھی ہو، اور وہ لوگ یہ سوچ کر ایڈز پھیلا رہے ہوں کہ جب ایڈز کے کیسز سامنے آئیں گے، تو لوگوں میں اس مہلک بیماری کا شعور پیدا ہو گا، اور اس طرح اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔"انما االاعمال باالنیات" پر ایمان رکھنے والوں کو کم از کم ان لوگوں کا موقف تو سننا چاہئے۔ بہرحال مسلمان چاہے انہیں کچھ بھی سمجھیں، ان کی حکومتیں انہیں "ایڈز "ورکر نہیں بلکہ" ایڈ" ورکر سمجھتی تھیں، لہذا انہیں سزا سے صاف بچا کر لے گئیں۔لہذا پولیو کو شک کی نظر سے دیکھنے والوں سے یہی گزارش ہے کہ اول تو اس میں کوئی شازش نہیں، اور اگر کوئی ایسی ویسی بات ہوئی بھی تو یقینا کوئی اعلی و ارفع مقصد اس کے پیچھے چھپا ہو گا۔لہذا گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
خوف کی تجارت
یہ بات بھی سچ ہے کہ امریکا اور انسانی حقوق کے دوسرے سب سے بڑے چیمپئن، دنیا کے سب سے بڑے اسلحہ سپلائربھی ہیں، اوراس میں بھی کوئی شک نہیں کہ جنگ کہیں بھی ہو، فائدہ اسلحہ بیچنے والوں کو ہی ہوتا ہے۔ مگر اس سے یہ بات کہاں ثابت ہوتی ہے کہ یہ ممالک اپنا اسلحہ بیچنے کے لئے جنگیں کرواتے ہیں، یا خوف کا کاروبار کرتے ہیں، اور مختلف ممالک کو ایک دوسرے سے ڈرا کر اپنا اسلحہ بیچتے اور خوب نفع کماتے ہیں؟۔
حاصل کلام
حاصل کلام یہ کہ اگر
خلافت کے نام سے ہی بدک جانے والے لوگ، لندن کو مرزائیوں کا" دارلخلافہ "بنا دیں،
یا
سینکڑوں ہزاروں کے قاتل، بوری والی سرکار کو پنا ہ دیں،
یا
جس سلمان رشدی ملعون کے سر کی قیمت مسلمان مقرر کریں، اس کو سر کا خطاب دے ڈالیں،
یا
کڑوڑوں پاکستانیوں میں سے چن کرایسے شخص کو نوبل انعام دیں جو "اتفاق" سے قادیانی بھی ہو،


تواس میں سازش کا کوئی عنصر شامل ہو ہی نہیں سکتا، کیونکہ یہودو نصاری نے آج تک نہ پہلے کبھی کوئی سازش کی ہے، اور نہ آئندہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لہذا مختلف باتوں اور واقعات کو لے کر آپ کے دماغ میں جو اوٹ پٹانگ خیالات آتے رہتے ہیں،وہ آپ کے دماغ کا فتور ہیں، جس کا علاج مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔
لہذا خبردار ! آئندہ کسی سازش کا الزام بھولے بھالے اور معصوم، یہودو ہنو و نصار ی پر لگانے سے گریز کیا جائے۔

 

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
اوہ! آج میں نے ایک یہودی ایجنٹ نمک لگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ اور وہ تھا ایلومیناٹی گروپ کا ممبرخانسامہ ۔ میرے کھانے میں ۵ ملی گرام سفید زہر (نمک) کا اضافہ کر کے مجھے بلند فشار خون سے ابدی نیند سلانا چاہتا تھا۔ تاکہ امت مسلمہ کو میری گراں قدر خدمات سے محروم کر سکے۔
 
Last edited:

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Saudi baadsha ka modi ko awaard dena bhi yahodion ki saazish hai...

" آپ کے دماغ میں جو اوٹ پٹانگ خیالات آتے رہتے ہیں،وہ آپ کے دماغ کا فتور ہیں، جس کا علاج مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔"
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اوہ! آج میں نے ایک یہودی ایجنٹ نمک لگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ اور وہ تھا ایلومیناٹی گروپ کا ممبرخانسامہ ۔ میرے کھانے میں ۵ ملی گرام سفید زہر (نمک) کا اضافہ کر کے مجھے بلند فشار خون سے ابدی نیند سلانا چاہتا تھا۔ تاکہ امت مسلمہ کو میری گراں قدر خدمات سے محرم کر سکے۔

یقینا کوئی بے وقوف ایجنٹ آپ کو ٹکرا ہے۔ ورنہ بلند فشار خون کے بعد تو عارضی نیند بھی غائب ہو جاتی ہے، ابدی نیند کیسے آتی۔
 

Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
" آپ کے دماغ میں جو اوٹ پٹانگ خیالات آتے رہتے ہیں،وہ آپ کے دماغ کا فتور ہیں، جس کا علاج مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔"

Sazshain tum bnaa rahay ho aur dimagh main oot pataang khylaat meray aa rahay hain..
Wah .....
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Sazshain tum bnaa rahay ho aur dimagh main oot pataang khylaat meray aa rahay hain..
Wah .....

ظاہر ہے آپ شریف اور بھولے بھانلے لوگوں پر شازش کا الزام دھرو گے، تو اسے اوٹ پٹانگ خیالات ہی کہا جائے گا۔
چلو آپ ابتداسے اب تک کوئی ایک ایسی سازش بتا دو جو یہودو نصاری نے کی ہو۔
 

Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
ظاہر ہے آپ شریف اور بھولے بھانلے لوگوں پر شازش کا الزام دھرو گے، تو اسے اوٹ پٹانگ خیالات ہی کہا جائے گا۔
چلو آپ ابتداسے اب تک کوئی ایک ایسی سازش بتا دو جو یہودو نصاری نے کی ہو۔
Fazlo,Taliban,daisah, aur buniad prast mullah ko hotay hoay kisi saazish ki zaorat nahi..musalmano to tabah karnay ke liye yahi kafi hain..
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Fazlo,Taliban,daisah, aur buniad prast mullah ko hotay hoay kisi saazish ki zaorat nahi..musalmano to tabah karnay ke liye yahi kafi hain..

یہ لوگ نہ بھی ہوں، تب بھی یہودو نصاری کوئی سازش کر ہی نہیں سکتے۔
کیونکہ وہ تو انتہائی بھولے بھالے، اور سادہ لوح لوگ ہیں۔ ان کا سازش سے کیا لینا دینا۔
 

Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
یہ لوگ نہ بھی ہوں، تب بھی یہودو نصاری کوئی سازش کر ہی نہیں سکتے۔
کیونکہ وہ تو انتہائی بھولے بھالے، اور سادہ لوح لوگ ہیں۔ ان کا سازش سے کیا لینا دینا۔
Bhola bhala koi bhi nahi hai...
Na fazlo,na buniad prast molvi,na tera arbi aaqaa aur naa hi non muslim ke leaders....
Bholay bhalay saadaa muslim loog hain jo phat jaatay hain,yaa mumtaz qadri jesay hain jo bechray kisi ki baton main aa kr kisi ko maar detay hain...yaa wo awaam jo in buniad prston ko allah ke naam per chanda deti hai...
 

Piyasa

Minister (2k+ posts)
جب تک مسلمانوں کے بيچ طالبان جيسے "دور انديش"، اور ديش جيسے "مجاہدين" موجود ہيں اس قوم کو کسی اوردشمن کی ضرورت نہيں۔
 

Back
Top