"سازشوں"میں گِھر ے بچارے مسلمان"

امریکہ سازش کرتا ہے ،اسرائیل سازش کرتا ہے،انڈیا سازش کرتا ہے
کیا سازش کرتا ہے ؟
ہم مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش جی ۔

تمام دہشت گرد گروہوں اور انتہا پسندی کے پیچھے امریکہ ہے ۔

کیوں سازش کرتا ہے ؟

تاکہ مسلمان متحد نا ہو سکیں اور اس دنیا پر اس کی حکمرانی قائم رہے ۔

ویری بیڈ۔پھر تو یہ ممالک بہت زیادتی کرتے ہیں ۔دوست ہو کر سازشیں کرنا بہت بری بات ہے ۔

نا نا توبہ کریں ۔۔یہود و نصاریٰ ہمارے کبھی دوست نہیں ہو سکتے ۔یہی تو ہمارے دشمن ہیں ۔

اچھا ویری گڈ ۔۔
تو پھر رونا کس بات کا ہے ۔دشمن دشمنی نا کرے گا تو کیا کرے گا۔جب سازش کا پتا چلا لیا آپ نے ۔تو پھر مت آؤ نا ان کی چال میں ۔نا لڑو آپس میں ۔۔نا دو کفر کے فتوے ۔حود جس مرضی عقیدے اور نظریے کے مطابق زندگی بسر کرو مگر دوسروں کے عقائد میں ٹانگ اڑانا چھوڑ دو۔
ایسا آپ سے ہو گا نہیں ۔تو پھر چلاتے رہو سازش سازش ۔لڑتے رہو آپس میں اور مرتے مارتے رہو ۔

سچ یہ ہے ۔۔
کہ مغلیانوالی کی مسجد میں بیٹھے مولوی کے کان میں اُباما سرگوشی نہیں کرتا کہ وہابیوں اور شیعوں کو کافر ٽابت کرو ۔اس کو اُباما نہیں کہتا کہ اس کے ذہنوں کو دوسرے فرقوں کی نفرت سے زہر آلود کردو ۔

یہاں جنگ یہ ہے ۔
کہ نا صرف اپنے فرقے کو جنت میں لے کر جانے کی ہے ۔بلکہ دوسرے تمام فرقوں کو جہنم رسید بھی کرنا ہے ۔
صاحب۔۔
حود جنت میں جانے کے چکر دوسروں کی زندگی تو جہنم مت کرو ۔
(تحریر تصور عنایت )
Facebook:Allama Tasawar
 
Last edited by a moderator:

Foreigner

Senator (1k+ posts)
.بہت اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے

حقیقت یہ ہے کہ ہم بہت پستی پر چلے گئے ہیں اور دنیا ہم سے بہت آگے جا چکی ہے. کسی کے پاس اتنا فضول وقت نہیں ہے کہ وہ پست قوموں کے خلاف سازشیں کر کے اپنا وقت ضائع کرے
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سارے معاملے کے پسِ پردہ مذہب ہے، یا تو بدنیت ہیں یا فاترالعقل ہیں۔
اس کی سب سے اہم وجہ، اقتدار اور طاقت کا حصول ہے۔
کیا سعودیہ یا ایران میں سے کوئی روہنگیا یا جمہوریہ وسطی افریقہ میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں پہنچا؟؟
نہیں بالکل نہیں
کیونکہ اس میں ان کا کوئی فائدہ نہ تھا۔
کیا روس اور بشار الوحش (اصلی نام) ہم مذہب ہیں؟؟ نہیں۔
ایران، شام کی مدد کیوں کر رہا ہے؟؟
ہم مسلک ہونے کے سبب نہیں (بشار الوحش کی پارٹی *بعث پارٹی* کٹر ملحد ہے) بلکہ ایرانیوں کا اپنا ٹارگٹ ہے کہ کم از کم پانچ عرب دارالحکومتوں (بغداد، دمشق، بیروت، صنعأ اور مانامہ) میں اپنی کٹھ پتلی حکومتیں بنانی ہیں، تا کہ خطے کے دوسرے بدمعاش ملک یعنی سعودیوں کو نتھ ڈالی جائے۔
اور سعودی اس گھیرے سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ پاؤں چلا رہا ہے۔
روس کے لیے یہ ایک اہم جنگی مشق تھی، جس میں اس نے اپنے نئے ہتھیار آزمائے ہیں

شدید بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس سارے مسئلے میں انسانوں کی اہمیت دو کوڑی کی نہیں۔

 
Last edited:

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
the biggest enemy of human is his self.

that is
me within him.
when its out of him that "me" then no one can defeat him,
 

Back
Top