سابق چئیرمین پی سی بی رمیزراجہ کو ماہانہ کتنی پنشن ملا کرے گی؟

ramiz-raja11h1.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چئیرمین پی سی بی اور ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا نام بھی پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہے۔رمیز راجہ یکم جنوری سے پینشن سے حقدار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنے کے بعد رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کرسکیں گے۔

رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ سے پی سی بی سے رابطہ کرکے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔رمیز راجہ کو پیشن پی سی بی قانون کے تحت دی جائے گی۔انہیں یکم جنوری سے 1 لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملا کرے گی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے ایک رکن نے تصدیق کی ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کے بعد رمیز راجہ کے نام کے اضافے کے بعد لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی ان کرکٹرز کو پنشن دیتا ہے جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہو۔ رمیز راجہ گزشتہ سال اگست میں 60 سال کی عمر تک پہنچ گئے تھے۔

رمیز راجہ دورسے پہلے چیئرمین پی سی بی کی پنشن کم ہوا کرتی تھی اور انہوں نے اپنے دورمیں اس پنشن میں ایک لاکھ روپے کااضافہ کیا تھا۔

توقع کی جارہی ہے کہ بطور کمنٹیٹر اور تجزیہ کار دوبارہ اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے اور وہ کرکٹ بورڈ پر یا تنقید نہیں کریں گے یا ہومیوپیتھک تنقید کرینگے اور زیادہ فوکس کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مرکوز رکھیں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
He should have kept his head high and should not have done that.
He can earn more that in one day and that too in US dollars if goes back to the international commentary circuit, plus endorsements.
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
He should be given something lumpsome and done away with. Monthly pensions should in any case be abolished every where in lieu of one time lumpsome payment at the time of retirement