سابق پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد سابق اراکین پیپلز پارٹی میں شامل

9zaradririririri.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے، اگلے چند دنوں تک وہ بلاول ہائوس میں قیام کریں گے۔

لاہور پہنچتے ہی آصف زرداری نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں کے علاوہ 25 سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے آج بلاول ہائوس میں آصف علی زرداری سے ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بلاول ہائوس لاہور میں آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ودیگر پارٹی قائدین کے علاوہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ اہم سیاسی امور پر بات چیت بھی کی گئی۔


پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں سابق ممبر قومی اسمبلی قطب فرید کوریجہ، PP-265 سے رئیس اکمل واران، PP-279 سے سید قاسم علی شمسی، PP-278 سے عبدالعزیز کلانک، PP-269سے پیر جعفر مزمل شاہ، PP-277 سے سردار اللہ وسایا، PP-273سے چنو لغاری، قومی اسمبلی کے حلقہ 179 سے ملک عبدالغفار ارائیں، فریحہ بتول، سردار شمشیر مزاری، سابق ممبر صوبائی اسمبلی رسول بخش جتوئی اور محمد علمدار عباس قریشی شامل تھے۔

https://twitter.com/x/status/1663971282268897300
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکین کی طرف سے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے حلقہ PP-209 سے زوجہ عطاء قریشی، سید جمیل شاہ، یاس عطاء قریشی، شیخ دلشاد احمد، سید رشید شاہ، سید تحسین نواز گردیزی، بلال مصطفیٰ، میاں علی حیدر وٹو، میاں امیر حیدر وٹو، میاں سلمان ایوب، امجد خان نیازی، ایاز خان، عمر مسعود فاروقی اور مزمل خان نیازی نے بھی پیپلزپارٹی میں آصف زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
It’s good traitors are running away like rats & rsts have no value. Now we will have more vibrant and loyal people in the party. People vote for Imran khan no one else.