
سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف پر حملے کی خبر غلط نکلی، نوازشریف کے سیکیورٹی انچارج نے ٹوئٹر پرحملے کی اطلاع دینے کے کچھ ہی دیر بعد ہی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
لندن میں نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج خرم بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ نواز شرپف پر حملہ ہوا ہے اور وہ حملے میں محفوظ رہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کے کچھ ہی دیر بعد خرم بٹ کی جانب سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا جبکہ معلوم ہوا کہ جس کیفے میں نواز شریف موجود تھے اس کے باہر ایک احتجاج ہو رہا تھا اور مظاہرین کی پولیس سے معمولی تکرار کے دوران مظاہرین نے پولیس پر کافی پھینکی جو نواز شریف کی گاڑی پر بھی گری۔
اس سے قبل نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج خرم بٹ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پر لندن میں 10 افراد نے حملہ کیا۔ حملہ ایک کیفے کے باہر کیا گیا تاہم نواز شریف اس حملے میں محفوظ رہے۔
یہ خبر جیو سمیت کئی چینلز نے دی لیکن بعد ازاں جیو کو یہ خبر اپنے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کرنا پڑی۔