سابق صدرمرسی کی خودکشی کی افواہ

barca

Prime Minister (20k+ posts)
[h=1]مرسی کی خودکشی کی افواہ، اخوان کے مزید رہنما گرفتار، فوجی بغاوت میں اسرائیل ملوث ہے، ترکی[/h]
165219-EgyptForce-1377156002-355-640x480.jpg



قاہرہ / انقرہ: سوشل میڈیا پر مرسی کی خودکشی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جبکہ اخوان نے کہا ہے کہ یہ سابق صدر کو قتل کرنیکی سازش کا حصہ ہے۔

مصری خبر ایجنسی کے مطابق معزول صدر محمد مرسی نے پیر کی رات جیل میں چاقو سے خود کشی کی کوشش کی لیکن فوجیوں نے انھیں بچا لیا۔ اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ ان اطلاعات کو پھیلا کر سابق صدر کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے

کیونکہ سچا مسلمان کبھی خود کشی نہیں کرسکتا۔ مصری حکام نے اخوان المسلمون کی حامی جماعت کے رہنما صفوت حجازی کولیبیا جاتے ہوئے اور ترجمان مراد علی کواٹلی فرار ہوتے ہوئے ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا۔ ادھر ترک وزیراعظم طیب رجب اردگان کا کہنا ہے کہ مرسی حکومت کا تختہ الٹنے اور ہنگاموں میں اسرائیل کا ہاتھ ہے کیونکہ مغربی ممالک انتخابی نتائج سے خوش نہیں تھے۔


http://www.express.pk/story/165219/
 

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
Re: مرسی کی خودکشی کی افواہ

I think Army will kill him and say that he has committed sue side.....Morsi must be getting tortured inside prison.
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: مرسی کی خودکشی کی افواہ

ہوسکتا ہے ابھی تک قتل کردیا ہو ان فوجیوں سے اور کیا تواقع کی جاسکتی ہے
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
اچھا اور سچا لیڈر وھ ھوتا ھے جو اپنی مدبرانہ لیڈرشپ کے ذریعے ھر قسم کے اچھے یا برے حالات میں اپنے پیروکاروں کو بچا کر آگے بڑھتا چلا جاے
ایک ھزار نوجوان مروانے کے بعد اخوان کی قیادت بھی کچھ اچھا تاثر چھور کر نھیں گئ مسلمان ملکوں کی خاموشی بھی جرم کو سپورٹ کرنے کے مترادف ھے
مصری فوج اور اخوان دونوں طرف بے حس لوگ بیٹھے ھیں جو اپنے ھی نوجوانوں کو قربان کرتے ھوے ذرا نھیں سوچتے کہ انھوں نے ابھی زندگی کی بیس پچیس بھاریں دیکھی ھیں