
حادثہ یا خودکشی؟ بھارت کے سابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن نے چوتھی منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی فاسٹ باؤلر ڈیوڈ جانسن بنگلورو میں چوتھی منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
بعض بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ جانسن کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے اور انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی سے کود کر اپنی جان لی،ڈیوڈ جانسن اپنے گھر کے پاس ہی ایک کرکٹ اکیڈمی چلاتے تھے۔
ڈیوڈ جانسن نے 1995 میں بھارت کی ڈومیسٹک لیگ رنجی ٹرافی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیااور 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تاہم وہ صرف دو ٹیسٹ میچز ہی کھیل سکے جن میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں،52 سال کی عمر میں موت کو گلے لگانے والے ڈیوڈ جانسن نے پسماندگان میں اہلیہ اور دوبچوں کو چھوڑا ہے۔
سابق فاسٹ باؤلر کی خودکشی پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، سابق کرکٹر انیل کمبلے، گوتھم گمبھیر اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ڈیوڈ جانسن کی موت پر تعزیتی بیانات جاری کیے اور ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/davudu11h1h1.jpg